وہ استری ہے، وہ کچھ بھی کر سکتی ہے۔ ‘ اور واقعی، ’استری۲‘میں اپنے کردار کی طرح، شردھاکپورنے کمال کردیاہے۔
EPAPER
Updated: August 28, 2024, 11:26 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
وہ استری ہے، وہ کچھ بھی کر سکتی ہے۔ ‘ اور واقعی، ’استری۲‘میں اپنے کردار کی طرح، شردھاکپورنے کمال کردیاہے۔
وہ استری ہے، وہ کچھ بھی کر سکتی ہے۔ ‘ اور واقعی، ’استری۲‘میں اپنے کردار کی طرح، شردھاکپورنے کمال کردیاہے۔ جہاں ایک طرف ان کی فلم ’استری۲‘ باکس آفس پر پیسے کی بارش کر رہی ہے وہیں دوسری جانب وہ انسٹاگرام پر کوئین بن چکی ہیں۔ حال ہی میں شردھا نےانسٹاگرام پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شکست دی تھی، اور اب انہوں نےعالمی اسٹار پرینکا چوپڑا کو بھی شکست دےدی ہے۔ شردھا اب انسٹاگرام پر دوسری سب سے زیادہ فالوکی جانے والی ہندوستانی مشہور شخصیت بن گئی ہیں۔ وہیں ’دیسی گرل‘ پرینکا چوپڑا اب تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مکیش اداکار بننے آئے اور ایک بہترین گلوکار کے طور پر شناخت قائم کی
اب انسٹاگرام پر ہندوستانی مشہور شخصیات میں صرف ٹیم انڈیا کے اسٹار وراٹ کوہلی شردھاکپورسےآگےہیں جن کے فالوورزکی تعداد۲۷۱؍ملین ہے۔ وہیں پرینکا چوپڑا کے فی الحال ۸ء۹۱؍ملین فالوورز ہیں، جبکہ شردھا کپور کے ۹ء۹۱؍ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم نریندر مودی کے ۳ء۹۱؍ ملین فالوورزہیں۔ جہاں وزیراعظم مودی چوتھے نمبرپر ہیں، عالیہ بھٹ پانچویں نمبر پرہیں، جن کے ۲ء۸۵؍ملین فالوورز ہیں۔ چھٹےنمبر پر دپیکا پڈوکون ہی۔ ان کے فالوورز کی تعداد ۸ء۷۹؍ملین ہے۔