روی ادیاور کی ہدایت کاری میں اور فرحان اختر کی پروڈیوس ، ایکشن سے بھرپور رومانوی ڈرامے میں ’کِل ‘اداکار راگھو جویال بھی شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: August 26, 2024, 7:09 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
روی ادیاور کی ہدایت کاری میں اور فرحان اختر کی پروڈیوس ، ایکشن سے بھرپور رومانوی ڈرامے میں ’کِل ‘اداکار راگھو جویال بھی شامل ہیں۔
سدھانت چترویدی اور مالاویکا موہنن کی ’’یودھرا‘‘ ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ پیر کو فرحان اختر نے فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پر ریلیز کرتے ہوئے لکھا کہ ’’غصہ کا ایک نیا نام۔ یودھرا ۲۰؍ ستمبر کو آپ کے نزدیکی سنیما گھروں میں۔‘‘
فلم کے پوسٹر میں سدھانت چترویدی نئے رول میں نظر آتے ہیں۔ ان میں سے ایک میں، ان کے ایک ہاتھ میں بندوق اور دوسرے میں لالی پاپ ہے۔
’یودھرا‘ کو فرحان اختر نے رتیش سدھوانی کے ساتھ مل کرپروڈیوس کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اکشت گھلدیال کے ساتھ فلم کے مکالمے بھی لکھے ہیں۔ جاوید اختر نے فلم میں نغمہ گاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ شنکر احسان لوئے نے فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ ’یودھرا‘ کی ہدایتکاری روی ادیاوار نے کی ہے اور اس میں اداکار راگھو جوئیل بھی اہم کردار میں ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’استری ۲‘ نے دنیا بھر میں۵۶۰؍ کروڑ کی کمائی کرلی
سدھانت شازیہ اقبال کی ’دھڑک ۲‘میں ترپتی ڈمری کے ساتھ نظر آئیں گے۔ دوسری طرف مالویکا اس وقت پی ایس میتھران کی جاسوسی ایکشن تھرلر فلم ’سردار۲‘ میں کام کر رہی ہیں۔ فرحان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کا آنے والا سنگل ریچ فار دی اسٹارز ۲۹؍اگست کو ختم ہو جائے گا۔ ۵۰؍ سالہ اداکار اور پروڈیوسر اپنی آنے والی فلم ’ڈان ۳‘ کی بھی تیاری کررہے ہیں جس میں رنویر سنگھ نے کیارا اڈوانی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔