• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’استری ۲‘ نے دنیا بھر میں۵۶۰؍ کروڑ کی کمائی کرلی

Updated: August 26, 2024, 9:17 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

راجکمار راؤ او ر شردھا کپور کی ادکاری سے سجی ہارر کامیڈی فلم نے ۱۱؍ ویں دن دنیا بھر میں۵۶۰؍ کروڑ کی کمائی کی ۔ یہ فلم ۱۵ ؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

Stree 2. Photo: INN
استری۲۔ تصویر : آئی این این

راجکمار راؤ،شردھا کپور، پنکج ترپاٹھی، ابھیشیک بنرجی اور آپار شکتی کھرانہ کی فلم ’استری ۲‘ نے دنیا بھر میں باکس آفس پر اپنی دھاک قائم رکھی ہوئی ہے ۔ پیر کو میڈوک فلمزاور فلم کے ہدایتکار امرکوشک نے فلم کی تازہ ترین باکس آفس کلیکشن کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ انہوں نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ’استری ۲‘ کے دنیا بھر میں۵۶۰ ؍ کروڑ کمانے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ’’ استری ۲ ،ایک ہندی فلم اب تک کے دوسرے ہفتے کے آخر میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن کر تاریخی دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے! شکریہ آپ سبھی کا جنہوں نے اس سفر کو بلاک باسٹر اور یادگار بنایا۔ اپنی ٹکٹ ابھی بک کریں۔ ‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:ہارر فلم ’اے ویڈنگ اسٹوری‘ کا ٹریلر ریلیز

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

پوسٹر میں لکھا ہوا ہے کہ استری ۲ نے۱۱؍ ویں دن دنیا بھر میں ۵۶۰؍ کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے ہندوستان میں ۴۷۴ ؍ کروڑ کی کمائی ہے جبکہ دونو ں ملاکر اس فلم نے کل ۸۵ء۸ ؍ کرو ڑ کی کمائی کرلی ہے۔

۲۰۱۸ءکی فلم ’استری ‘ کی کہانی ایک خاتون بھوت کے گرد گھومتی ہے جس کے ساتھ اس کی فانی زندگی میں ظلم کیا گیا تھا، اس کا سیکوئل سرکٹا نامی ایک ولن پر مرکوز ہے۔ ’استری ۲‘ دیگر بڑی ہندی فلموں ’’کھیل کھیل میں‘‘ اور’’ ویدا‘‘ کے ساتھ ۱۵؍اگست ۲۰۲۴ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ ’استری ۲‘کے پروڈیوسر دنیش وجن کی مہتواکانکشی ہارر کامیڈی یونیورس کی تازہ ترین پیشکش ہے جس میں’ بھیڑیا ‘اور ’مونجیا‘ جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔
فلمساز امر کوشک نے پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے ایک پارٹی کا اہتمام کیا اور بہت زیادہ لطف اٹھایا۔ ہمیں یقین تھا کی فلم اچھی ہے لیکن ہمیں امید نہیں تھی کہ اسے اتنی کامیابی ملے گی ۔ کام کی مصروفیت کی وجہ سے کئی دنوںتک بھر پور نیند نہیں لی ہے تو پہلے میں سوؤں گا اور پھر اگلی فلم کے بارے میں سوچنا شروع کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فلم کی اسٹوری سے پہلے سے ہی وابستہ تھے۔’’ہم نے ’استری۲‘ کی کہانی پر چار سے پانچ ماہ تک کام کیا اور تقریباََ ڈھائی سال تک بیٹھے رہے۔ ہم نے ’بھیڑیا ‘پر کام شروع کیا ۔ہم سوچ رہے تھے کہ اسے کیسے لیا جائے ؟ ’استری ‘ کی دنیا کو کیسے آگے بڑھائیں اور سب کو کیسے اکھٹا کیا جائے ۔ ہم نے اکشے کمار اور ورون دھون کیلئے ۱۶ ؍ ڈرافٹ بھی لکھے تھے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK