خیال رہے کہ سدھارتھ آنند، شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کی تیاری کررہے ہیں اور وہ اپنی پوری توجہ اسی فلم پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے رتیک روشن کی’’کرش ۴‘‘ سے بطور پروڈیوسر علاحدگی اختیار کرلی ہے۔
EPAPER
Updated: March 18, 2025, 7:48 PM IST | Mumabi
خیال رہے کہ سدھارتھ آنند، شاہ رخ خان کی ’’کنگ‘‘ کی تیاری کررہے ہیں اور وہ اپنی پوری توجہ اسی فلم پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں اس لئے انہوں نے رتیک روشن کی’’کرش ۴‘‘ سے بطور پروڈیوسر علاحدگی اختیار کرلی ہے۔
ہندوستانی سپر ہیرو فرنچائز ’’کرش ۴‘‘ کی تیاری برسوں سے جاری ہے۔ تاہم، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مشہور فلمساز سدھارتھ آنند بطور پروڈیوسر اس پروجیکٹ سے علاحدہ ہوگئے ہیں۔ لیکن ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے بجٹ کے سبب علاحدگی اختیار نہیں کی ہے۔ ایک ذرائع نے پیپنگ مون کو بتایا کہ سدھارتھ آنند نے ’’کرش ۴‘‘ سے اس لئے الگ ہوئے ہیں کیونکہ وہ شاہ رخ خان کی اداکاری والی فلم ’’کنگ‘‘ کی ہدایتکاری پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ فلم کا ’’سکندر ناچے‘‘ نغمہ ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم
ذرائع نے کہا کہ ’’سدھارتھ اب ’’کنگ‘‘ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر دونوں کے طور پر اپنے آپ کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہونے والی ہے اس لئے ان کیلئے ’’کرش ۴‘‘ پر دھیان دینا ممکن نہیں ہوگا۔‘‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رتیک روشن اور سدھارتھ آنند دونوں کے نمائندوں نے دونوں کی علاحدگی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے فلم کی ہدایتکاری سوجوئے گھوش کرنے والے تھے۔ تاہم، فلم کو بڑے پیمانے پر بنانے کے وژن کے پیش نظر انہوں نے معذرت کرلی اور پھر سدھارتھ آنند کو ہدایتکاری کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ ’’کرش ۴‘‘ کی ٹیم فی الحال اسکرپٹ کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔