اپنی فلمیں’’پٹھان‘‘ اور ’’فائٹر‘‘ کی سالگرہ کے موقع پر سدھارتھ آنند نے اپنے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ ’’ان دونوں فلموں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ’’پٹھان‘‘ ۲۰۲۳ء جبکہ ’’فائٹر‘‘ ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: January 25, 2025, 7:56 PM IST | Mumbai
اپنی فلمیں’’پٹھان‘‘ اور ’’فائٹر‘‘ کی سالگرہ کے موقع پر سدھارتھ آنند نے اپنے ایکس پوسٹ پر لکھا کہ ’’ان دونوں فلموں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ’’پٹھان‘‘ ۲۰۲۳ء جبکہ ’’فائٹر‘‘ ۲۰۲۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
سدھارتھ آنند نے اپنی فلموں ’’پٹھان‘‘ اور ’’فائٹر‘‘ کے بارے میں کہا ’’ان دو فلموں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔‘‘ سدھارتھ آنند نے آج اپنے ایکس پوسٹ کے ذریعے اپنی دو فلموں ’’پٹھان‘‘ اور ’’فائٹر‘‘ کی کامیابی کا جشن منایاہے۔ یاد رہے کہ آج ان کی دونوں فلموں کی سالگرہ ہے۔ یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھیں۔ سدھارتھ آنند نے لکھا ہے کہ ’’میں ان فلموں کیلئے شکرگزارہوں۔ آج ’’پٹھان‘‘ کو ۲؍ جبکہ ’’فائٹر‘‘کو ایک سال مکمل ہوچکے ہیں۔ ان دونوں فلموں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔میں ان دونوں فلموں کیلئے خدا کا شکرگزار ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی فلم ’’پدماوت‘‘ ۶؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ری ریلیز ہوگی
یاد رہے کہ ’’پٹھان‘‘ ۲۵؍ جنوری ۲۰۲۳ءکو ریلیزہوئی تھی۔ آج اس فلم کو ریلیز ہوئے دوسال مکمل ہوچکے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جون ابرام نے اداکاری کی ہے۔ عالمی سطح پر اس فلم نے ایک ہزار ۰۵۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا اور سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہندی فلم بن گئی تھی۔ ’’پٹھان‘‘ کورونا کی وباء کے بعد ریلیز ہونے والی فلم ہے جس کے ذریعے مداحوں سنیما گھروں کی جانب لوٹے تھے۔ ’’پٹھان‘‘ کے ایک سال بعد ’’فائٹر‘‘ ریلیز ہوئی تھی جو ہندوستان کی پہلی ایریل ایکشن فلم تھی۔ فلم میں رتیک روشن، دپیکا پڈوکون اور دیگر کلیدی کردار میں نظرآئے تھے۔ یہ فلم ہندوستانی ایئرفورس کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بنائی گئی تھی۔ اس فلم نے عالمی سطح پر ۳۴۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔