گلوکار اور ریپر بادشاہ نے حال ہی میں اپنا ایک کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں وہ کافی دبلے نظر آرہے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ غالباً کرن جوہر اور رام کپور کی طرح یہ بھی اوزیمپک لے رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 10, 2025, 4:48 PM IST | Mumbai
گلوکار اور ریپر بادشاہ نے حال ہی میں اپنا ایک کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں وہ کافی دبلے نظر آرہے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ غالباً کرن جوہر اور رام کپور کی طرح یہ بھی اوزیمپک لے رہے ہیں۔
گلوکار اور ریپر بادشاہ کی انسٹاگرام پر نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ حال ہی میں، انہوں نے اپنے کپڑوں کے برانڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک کلپ شیئر کی۔ اور سوشل میڈیا صارفین ان کے وزن میں ڈرامائی کمی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بہت سے لوگوں نے ان کا موازنہ ہند نژاد کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن سے بھی کیا۔ کلپ میں بادشاہ سیاہ ٹینک ٹاپ اور تھرمل پہنے ہوئے ہیں، اور کافی دبلے پتلے سے نظر آرہے ہیں۔ ان کی تصویر دیکھ کر بہت سے لوگوں نے ان کے فٹنس سفر کی حمایت کی جبکہ دوسروں نے انہیں ٹرول کیا اور قیاس لگایا کہ کیا انہوں نے وزن کم کرنے والی مقبول اور متنازع دوا ’’اوزیمپک‘‘ کا استعمال کیا ہے جو اس وقت شوبز میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آئیفا ۲۰۲۵ء: ’’لاپتہ لیڈیز‘‘ کو ۱۰؍ ایوارڈز، کارتک آرین بہترین اداکار
ایک مداح نے لکھا کہ، ’’یہ بادشاہ ہے یا اے پی ڈھلن؟‘‘ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’’کیا یہ صرف مجھے ہی اے پی ڈھلن جیسے لگ رہے ہیں؟‘‘ ایک تیسرے صارف نے کہا کہ ’’بھائی! اے پی ڈھلن کی کاپی لگ رہے ہیں۔ ‘‘ بہت سے لوگوں نے یہ بھی قیاس لگایا کہ آیا بادشاہ اوزیمپک ٹریٹمنٹ لے رہے تھے۔ ایک صارف نے بادشاہ کے وزن میں زبردست کمی کا موازنہ فلمساز اور پروڈیوسر کرن جوہر سے کیا، جنہوں نے حالیہ مہینوں میں کافی وزن کم کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بادشاہ نے اپنے وزن میں کمی کے متعلق شہ سرخیوں میں ہیں۔ ۲۰۲۲ء میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی صحت کے متعلق فکر مند ہیں۔