• Thu, 14 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنگھ اِز کنگ۲؍ میں رنویر یا دلجیت دوسانجھ، اکشے کمار کی جگہ لے سکتے ہیں

Updated: November 11, 2024, 5:01 PM IST | Mumbai

فلم ساز شیلندرسنگھ نے تصدیق کی ہے کہ سنگھ از کنگ کا سیکوئل تیار ہو رہا ہے اور رنویر سنگھ اس کردارکیلئے سب سے آگے ہیں جبکہ فلم کے مرکزی کردار کیلئے دوسری پسند دلجیت دوسانجھ ہیں۔

Ranveer Singh and Diljit Dosanjh. Photo: INN.
رنویر سنگھ اور دلجیت دو سانجھ۔ تصویر: آئی این این۔

فلم ساز شیلندرسنگھ نے تصدیق کی ہے کہ سنگھ از کنگ کا سیکوئل تیار ہو رہا ہے اور رنویر سنگھ اس کردارکیلئے سب سے آگے ہیں۔ بتا دیں کہ فلم ’سنگھ از کنگ‘۲۰۰۸ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم انیس بزمی نے ڈائریکٹ کی تھی جو اس سال کی ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی۔ بعد ازاں اکشے۲۰۱۵ء میں ’ سنگھ از بلنگ‘ میں دوبارہ نظر آئے جس میں پربھو دیوا ہدایت کار تھے۔ اب، شیلندر’ `سنگھ از کنگ ‘ فرنچائز کی اگلی فلم بنانے کیلئے تیار ہیں مگر اب اس کے مرکزی کردار اکشے کمار نہیں ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: جانی واکر ایسے مزاحیہ اداکار تھے جن پر ایک گانا ضرور فلمایا جاتا تھا

فلمساز نے مڈ ڈے کو بتایا کہ وہ سات سال سے سنگھ از کنگ کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں اور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے سنگھ از کنگ ۲؍بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ میں اکتوبر۲۰۲۵ء سے پروڈکشن شروع کروں گا تاکہ میں اسے۲۰۲۶ء میں ریلیز کر سکوں۔ کاسٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے شیلندر نے کہا کہ جبکہ رنویر سنگھ اس فلم کیلئے پہلی پسندہیں اور ان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، اگر وہ اس کیلئے تیار نہیں ہوتے تو وہ دلجیت دوسانجھ سے رابطہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں ہیرو کا نام ہیپی سنگھ‘ نہیں ہوگا بلکہ ہم ایک نیا کردار بنائیں گے۔ پروڈیوسر نے مزید کہاکہ میری پہلی پسند رنویر سنگھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پریہ درشن یا انیس بزمی میں سے کسی ایک کو فلم کو ڈائریکٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ ’سنگھ از کنگ‘ میں کترینہ کیف، اوم پوری، رنویر شورے، نیہا دھوپیا، جاوید جعفری، سونو سود اور سدھانشو پانڈے نے اداکاری کی تھی جبکہ’ سنگھ از بلنگ‘ نے ایمی جیکسن، لارا دتہ اور کےکے مینن نے اداکاری کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK