• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنگھم اگین: ۳؍ دن میں ’سنگھم‘ سے زیادہ کاروبار، تمام ادکاروں کی سب سے بڑی فلم

Updated: November 05, 2024, 4:16 PM IST | Mumbai

’’سنگھم اگین‘‘ نے ۳؍ دن میں ’’سنگھم‘‘ کا لائف ٹائم کلیکشن پار کرلیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون کو چھوڑ کر فلم کے تمام اداکاروں کی یہ سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ہے۔

Poster of Singham Again. Photo: INN.
سنگھم اگین کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این۔

اجے دیوگن کی ایکشن فلم سنگھم اگین نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ افتتاحی ہفتے کے آخر میں ہندوستان میں اپنی ریلیز کے صرف تین دنوں میں ۱۲۶؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ دنیا بھر کے باکس آفس پر فلم اپنے ابتدائی ہفتے کے آخر میں ۱۶۰؍کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوئی ہے اور موجودہ رجحان کے مطابق یہ سمبا کو ہرا کر’کوپ یونیورس‘ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ ایک مضبوط اوپننگ ویک اینڈ بز کے ساتھ سنگھم اگین نے باکس آفس پر صرف تین دنوں میں ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا اور اب اجے دیوگن، کرینہ کپور خان، ٹائیگر شراف، رنویر سنگھ، جیکی شراف، ارجن کپور اور اکشے کمار سمیت اپنے تمام اہم ستاروں کیلئے اب تک کا سب سے بڑا اوپنر بن گیا ہے۔ تاہم، روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں دپیکاپڈوکون اس سے مستثنیٰ ہیں کیونکہ دپیکا کی گزشتہ فلمیں جوان اور پٹھان نے اس سے زیادہ کمائی کی تھی۔ یاد رہے کہ ’جوان‘ ہندی سنیما کیلئے اوپننگ ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ اس نے اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ۲۰۶ء۰۶؍کروڑ روپے اور اپنے۴؍ دن کے توسیع شدہ افتتاحی ہفتے کے آخر میں ۲۸۶؍کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: بی آر چوپڑانے اپنی فلموں کے ذریعہ سماج کو عمدہ پیغام دیا

جہاں تک پٹھان کا تعلق ہے، اسپائی یونیورس فلم نے پہلے تین دنوں میں ۱۶۶ء۷۵؍کروڑ روپے اور۵؍ دن کے توسیعی افتتاحی ہفتے کے آخر میں ۲۸۰ء۷۵؍کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ سنگھم اگین کا اگلا ہدف سنگھم ریٹرنز (۲۰۱۴ء) کا لائف ٹائم بزنس ہے جس نے ۱۴۰ء۶۲؍کروڑ روپے کمائے تھے۔ فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر بھول بھولیاں تھری کے ساتھ باکس آفس پر ٹکراؤ نہ ہوتا، تو اس بات کے قوی امکانات تھے کہ اجے دیوگن اسٹارر باکس آفس پر اس سے بھی بڑا بزنس ریکارڈ کر لیتی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK