• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’سنگھم اگین‘‘ کا ٹریلر ریلیز، ہندوستانی سنیما کا طویل ترین ٹریلر کا ریکارڈ

Updated: October 07, 2024, 5:06 PM IST | Mumbai

روہت شیٹی اور اجے دیوگن کی ’’سنگھم اگین‘‘ کا ٹریلر آج ریلیز ہوگیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ یہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ کا طویل ترین دورانیے والا ٹریلر ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آج روہت شیٹی کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا جو درجنوں ستاروں اور ایکشن کے سبب سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ تاہم، اس ٹریلر کے دورانیے کے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ’’سنگھم اگین‘‘ کے ٹریلر کا دورانیہ ۴؍ منٹ ۵۸؍ سیکنڈ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اداکارہ شکیلہ بے مثال حسن اور لاجواب ادائوں کی ملکہ تھیں

اس کے ساتھ ہی یہ ہندوستانی سنیما کا سب سے طویل ترین دورانیے والا ٹریلر بن گیا ہے۔ اس میں فلم کے تمام کرداروں کا تعارف کروایا گیا ہے اور سبھی کیلئے یکساں اسکرین ٹائم مختص کیا گیا ہے۔ ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ اجے دیوگن (سنگھم) کی بیوی کرینہ کپور کو اغوا کرلیا گیا ہے جسے چھڑانے کیلئے وہ منصوبہ بنارہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ ’’سنگھم اگین‘‘ کا ٹریلر ممبئی کے نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں لانچ کیا گیا۔ تقریب میں روہت شیٹی، رنویر سنگھ، ارجن کپور، اور کرینہ کپور موجود تھے۔ فلم میں جیکی شراف، دیانند شیٹی، ٹائیگر شراف اور اکشے کمار بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ یکم نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اورانیس بزمی کی ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ سے ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK