• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا ’’سنگھم اگین‘‘ میں سلمان خان’’چلبل پانڈے‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گے؟

Updated: September 19, 2024, 8:32 PM IST | Mumbai

زوم ٹی وی کی حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روہت شیٹی نے اپنے کوپ یونیورس میں سلمان خان کے ’’دبنگ‘‘ کے کردار چلبل پانڈے کو بھی شامل کیا ہے۔

This photo of Ajay Devgn and Salman Khan was created by a fan with the help of Photoshop. Image: X
اجے دیوگن اور سلمان خان کی یہ تصویر ایک مداح نے فوٹو شاپ کی مدد سے بنائی ہے۔ تصویر: ایکس

۲۰۱۱ء میں روہت شیٹی کی ’’سنگھم‘‘ کی ریلیز سے ایک سال قبل ابھینو سنہا کی ’’دبنگ‘‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں سلمان خان نے پولیس انسپکٹر چلبل پانٹے کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ’’سنگھم‘‘ میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ یکم نومبر ۲۰۲۴ء کو ’’سنگھم‘‘ کی تیسری قسط ’’سنگھم اگین‘‘ ریلیز کیلئے تیار ہے۔ روہت شیٹی نے ’’سنگھم‘‘ کو ’’کوپ یونیورس‘‘ میں تبدیل کردیا ہے جس میں اکشے کمار ’’سوریہ ونشی‘‘ اور رنویر سنگھ ’’سمبا‘‘ کے کردار میں نظر آئے تھے۔ ’’سنگھم اگین‘‘ کوپ یونیورس کی ۵؍ ویں فلم ہےجس میں روہت شیٹی مزید دو نئے پولیس والوں کو متعارف کروا رہے ہیں، شکتی شیٹی (دپیکا پڈوکون) اور ستیہ (ٹائیگر شروف)۔

یہ بھی پڑھئے: سی بی ایف سی’ایمرجنسی‘ کی ریلیز پر ۲۵؍ ستمبر تک فیصلہ کرے: بامبے ہائی کورٹ

تاہم، اب ایسا محسوس ہورہا ہے کہ روہت شیٹی ’’سنگھم اگین‘‘ کو ایک بڑی فلم بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے۔ زوم ٹی وی کی ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس فلم میں سلمان خان اپنے چلبل پانڈے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ میں ایک اعلیٰ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ روہت شیٹی نے سلمان کو فلم میں مختصر کردار ادا کرنے کیلئے راضی کیا اور وہ بغیر کوئی سوال پوچھے شوٹنگ کیلئے راضی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK