Updated: March 14, 2025, 5:28 PM IST
| Mumabi
سناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر ہولی کے جشن کی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تاہم،ظہیر اقبال ان کے ساتھ موجود نہیں۔ انہوں نے تقریب سے ظہیر اقبال کی غیر موجودگی پر سوال اٹھانے والے ٹرولز کو سخت جواب دیا۔اپنے پوسٹ کے کیپشن میں یہ وضاحت کی ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم ’’جٹادھارا‘‘ کی شوٹنگ پر ہیں جبکہ ظہیر اقبال ممبئی میں ہیں۔
سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ، جو گزشتہ سال جون میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، کو اکثر وبیشتر اپنی بین المذاہب شادی کیلئے آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ہیرامنڈی کی اداکارہ نفرت پھیلانے والےا فراد کو خاموش کرنے کیلئے ہمیشہ ثابت قدم رہتی ہیں۔اب سناکشی سنہا نے ہولی کے جشن سے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس کے کیپشن کے ذریعے انہوں نے ہولی کی تقریب سے اپنے شوہر کی موجودگی پر سوال اٹھانے والے ٹرولز کو سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں نفرت پھیلانے والے افراد یا نفرت پر مبنی کمینٹس کرنے والےا فراد کیلئے لکھا ہے کہ ’’مطمئن رہئے۔‘‘ انہوں نے کیپشن میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ اپنی فلم ’’جٹادھارا‘‘ کی شوٹنگ پر ہیں اور ان کے شوہر ان کے ساتھ موجود نہیں ہیں۔‘‘

سناکشی سنہا نے ہولی کے جشن کے موقع پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے اپنے چہرے اورہاتھوں پر ہولی کے رنگ لگائے ہیں۔ سناکشی سنہا تصاویر میں خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ہولی ہے۔ ہولی کی مبارکباد میرے دوستوں۔ ’’جاٹادھارا‘‘کے شوٹ سے۔‘‘اس سے پہلے کے مداح انہیں ان کے شوہر ظہیر اقبال کی غیر موجودگی پر ہدف تنقید بنائیں انہوں نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میںیہ واضح کیا ہے کہ ’’کمینٹس میں تھوڑا ریلیکس کرو۔ ظہیر اقبال ممبئی میں ہیں اور میں شوٹ پر ہوں اسی لئے ساتھ میں نہیں ہیں۔ ٹھنڈا پانی ڈالو سر پر۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: یش کی ’’ٹاکسک‘‘ کو ’’جان وِک‘‘ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر نے زبردست ایکشن فلم قرار دیا
یاد رہے کہ گزشتہ ۷ ؍ برسوں سے سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کا معاشقہ چل رہا ہے۔ پہلی مرتبہ سلمان خان کی جانب سے منعقد کی گئی پارٹی میں ان کی ملاقات ہوئی تھی ۔ ظہیر اقبال، جنہوں نے سلمان خان کے پروڈکشن میں بنی فلم ’’نوٹ بک‘‘کے ذریعے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی، نے فلم ’’ڈبل ایکس ایل‘‘ میں سناکشی سنہا کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔یہ دونوں فلم کے نغمے ’’بلاک بسٹر‘‘ میں بھی ساتھ نظر آئے تھے۔

۲۳؍جون ۲۰۲۴ء کو ممبئی میں سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کی شادی کی تقریب میں مشہور اداکاورں جیسے ودیا بالن، ریکھا، کاجول، ادیتی راؤحیدری، آدتیہ رائے کپور، تبو اور انیل کپور نے شرکت کی تھی۔‘‘ کام کے محاذ پرسناکشی سنہا فلم ’’جٹادھارا‘‘کے ذریعے تیلگو سنیما میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہے۔ ۸؍مارچ ۲۰۲۵ء کو انہوں نے فلم سے اپنا فرسٹ لُک پوسٹر جاری کیا تھا۔ فلم میں سدھیر بابو سناکشی سنہا کے مدمقابل نظر آئیں گے جبکہ اس کی ہدایتکاری کے فرائض وینکت کلیان نے انجام دیئےہیں۔