• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے میں لطف آتا ہے، سلمان کے ساتھ حد کا تعین کرنا پڑتا ہے: سونو سود

Updated: January 11, 2025, 5:17 PM IST | Mumbai

سونو سود نے شبھانکر مشرا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت لطف آتا ہے۔ ہم نے ساتھ سفر کیا ہے اور کافی وقت اکھٹا گزارا ہے۔‘‘ سلمان خان کے متعلق کہا کہ ’’وہ اپنےا طراف موجود لوگوں کاخیال رکھتے ہیں۔‘‘

Listen interest. Photo: INN
سونو سود۔ تصویر: آئی این این

حال ہی میں سونو سود کو اپنی فلم ’’فتح‘‘ میں اداکاری کیلئے سراہا گیا ہے۔ تاہم، سونو سود نے کچھ برس قبل سلمان خان کی فلم ’’دبنگ‘‘ میں ویلنکا کردار ادا کر کے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’’ہیپی نیوایئر‘‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ سونو سود نے شبھانکر مشرا کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو بیان کیا۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ کہا کہ ’’مجھے دونوں (شاہ رخ اور سلمان) کے ساتھ کام کر کے اچھا لگالیکن مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ زیادہ مزہ آیا کیونکہ ہم نے ساتھ میں کافی سفر کیا ۔ ہم لندن اور امریکہ بھی گئے تھے۔ ہماری چارٹیڈ فلائٹ تھی اور طیارے میں ہم صرف ۵؍ یا۶؍ہی لوگ تھے اسی لئے ہمارا سفر کافی بہترین تھا۔ ہم نے بہت مزہ کی۔ ایک ساتھ کافی وقت گزارا اور گیمز کھیلے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کرشنا نے اپنا بچپن یاد کیا جب وہ گووندہ کے ملبوسات چوری کرتے تھے

سلمان خان کے متعلق سونو سود نے انٹرویو میں کہا کہ ’’سلمان خان کے ساتھ حدکا تعین کرنا پڑتا ہےلیکن جب وہ کسی کو پسند کرتے ہیں تو اسے دل سے محبت کرتے ہیں۔ وہ اس بات کی بھی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ اس شخص کو یہ علم ہو کہ وہ اس کا خیال رکھتے ہیں۔‘‘ سونو سود نے نشاندہی کی کہ ’’شاہ رخ خان جذبات کا اظہار کرنا جانتے ہیں۔اگر انہیں کوئی پسند آتا ہے تووہ اس بات کا اقرار بآسانی کر دیتے ہیں۔دونوں میں مشترکہ چیز یہ ہے کہ تمام کامیابیوں کے باوجود وہ اپنے اطراف موجود لوگوں کا خیال رکھنا جانتے ہیں۔‘‘اس درمیان جمعہ کو سونو سود کی فلم ’’فتح‘‘ ریلیز ہوئی ہے جس کی ہدایتکاری بھی انہوں ہی نے کی ہے۔ نیوز ۱۸؍ نے اس فلم کو ۵؍ میں سے ۴ء۳؍ اسٹار دیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK