• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی ٹی ایس کے نغمے ’’ڈائنامائٹ‘‘ نے اسپوٹی فائی پر ۲؍ بلین اسٹریمز کا ریکارڈ توڑا

Updated: January 15, 2025, 7:05 PM IST | Seoul

ورلڈ میوزک ایوارڈز نے منگل کوسوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ’’جنوبی کوریائی بینڈ بی ٹی ایس کے نغمے ’’ڈائنامائٹ‘‘ نے اسپوٹی فائی پر ۲؍ بلین اسٹریمز کا ہندسہ پار کیا ہے۔ جنوبی کوریائی بینڈ کا یہ پہلا نغمہ ہے جسے مکمل طور پا انگریزی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ورلڈ میوزک ایوارڈس نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ اعلان کیا کہ ’’جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ ’’بی ٹی ایس‘‘ پہلا ایسا بینڈ بن گیا ہے جس کے نغمے ’’ڈائنامائٹ‘‘ نے اسپوٹی فائی پر ۲؍ بلین اسٹریمز حاصل کئےہیں۔ ‘‘ بی ٹی ایس کے نغمے ’’ڈائنامائٹ‘‘ نے اسپوٹی فائی پر ۲؍ بلین اسٹریمز کا ریکارڈ توڑا ہے۔‘‘ یہ نغمہ ۲۰۲۰ء میں ریلیز ہوا تھاجس نے اب تک ۲؍ بلین سے زیادہ اسٹریمز حاصل کر لئے ہیں۔یہ بی ٹی ایس کے تمام نغموں میں سب سے زیادہ سنا جانے والا نغمہ بن گیا ہے۔ ورلڈ میوزک ایوارڈز نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ ’’بی ٹی ایس کے نغمے ’’ڈائنامائٹ‘‘ نے اسپوٹی فائی پر ۲؍ بلین سے زیادہ اسٹریمز حاصل کر لئے ہیں۔ یہ اس سنگ میل تک پہنچنے والا پہلا کے پوپ گروپ بن گیا ہے۔ ‘‘ بی ٹی ایس کے سب سے چھوٹے ممبر جنک کوک بھی ۲؍ بلین اسٹریم کے کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔ جنک کوک کی حالیہ البم ’’سیون‘‘ نے میوزک پلیٹ فارم ۱۵ء۲؍بلین اسٹریمز حاصل کر لئے ہیں۔ جنک کوک اس لینڈ مارک تک پہنچے والے پہلے کے پوپ آرٹسٹ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جے دیپ اہلاوت کے والد کا انتقال, اہل خانہ کا پرائیوسی کا خیال رکھنے کی اپیل

بی ٹی ایس کا مشہور نغمہ ’’ڈائنامائٹ‘‘
’’ڈائنامائٹ‘‘ کورونا کی وباء کے دوران ریلیز کیا گیا تھا اور اس کا مقصد مداحوں کو تفریح فراہم کرنا تھا۔’’ڈائنامائٹ‘‘ بی ٹی ایس کا پہلا ایسا نغمہ ہے جسے مکمل طور پر انگریزی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ نغملہ بل بورڈ ہوٹ ۱۰۰؍ میں سرفہرست تھا۔ یہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانےو الے نغموں میں سے ایک ہے۔اس نغمے نے یوٹیوب پر ۹ء۱؍ بلین ویوز حاصل کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK