• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیا ٹام ہالینڈ چوتھی مرتبہ ’’اسپائیڈر مین‘‘ بنیں گے؟

Updated: September 10, 2024, 10:04 PM IST | Los Angeles

ٹام ہالینڈ کی’’اسپائیڈر مین‘‘ فرنچائز مارول کی اہم اور کامیاب ترین خیال کی جاتی ہے۔ خبروں کے مطابق ٹام ہالینڈ ’’اسپائیڈرمین ۴‘‘ کے ساتھ دوبارہ پیٹر پارکر کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔

Tom Holland as Spider-Man. Image: X
ٹام ہالینڈ، اسپائیڈر مین کے کردار میں۔ تصویر: ایکس

ٹام ہالینڈ ایک مرتبہ پھر ’’اسپائیڈر مین‘‘ کے کردار میں لوٹ رہے ہیں۔ کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد ’’اسپائیڈر مین‘‘ چوتھی قسط کی واپسی کیلئے تیار ہے۔ گزشتہ ۳؍ اسپائیڈر مین فلموں میں اسپائیڈرمین کا کردار ادا کرنے والے اداکار ٹام ہالینڈ نے مبینہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ مارول سنیماٹک یونیورس (ایم سی یو) میں پیٹر پارکر کے کردار میں لوٹ رہے ہیں۔ یہ دلچسپ خبر اسپائیڈر مین فرنچائز کے ساتھ ہالینڈ کے مستقبل کے بارے میں کسی بھی غیر یقینی صورتحال کو بھی ختم کر دیتی ہے، خاص طور پر ۲۰۲۱ء میں ’’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘‘ کی بلاک بسٹر عالمی کامیابی کے بعد۔

ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ حالیہ بات چیت میں، ہالینڈ نے اگلے باب کیلئےٹیم کے جوش و خروش کا اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پہلی چند ملاقاتیں اس بارے میں تھیں، `ہم یہ دوبارہ کیوں کریں گے؟ اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس کی وجہ مل گئی ہے۔ نئی فلم پیٹر پارکر کے سفر میں بھی کچھ نیا موڑ لے سکتی ہے۔‘‘ اگرچہ آنے والی فلم ’’اسپائیڈر مین ۴‘‘ کے پلاٹ کی تفصیلات ابھی تک بتائی نہیں گئی ہیں، تاہم، ’’نو وے ہوم‘‘ کا ڈرامائی اختتام، جس میں پیٹر پارکر کی شناخت کو عوامی یادداشت سے مکمل طور پر مٹا دیا گیا ہے، اگلی فلم کیلئے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جیو اسٹوڈیوز نے’’سنگھم اگین‘‘ کا موازنہ ’’اوینجرس‘‘ سے کیا

مبینہ طور پر چوتھے حصے کا پروڈکشن اگلے سال کے اوائل میں شروع ہوگا۔ دی پاپ ورس کے مطابق، ٹام ہالینڈ کے ساتھ چوتھی اسپائیڈر مین فلم کے منصوبے اس وقت سے کام کر رہے ہیں جب سے ہالینڈ نے ۲۰۲۳ء میں کے ایک انٹرویو میں اشارہ دیا تھا کہ اسے ’’وجہ مل گئی ہے‘‘ کہ وہ دوبارہ مشہور کردار میں آ رہے ہیں۔ اسی انٹرویو کے دوران، انہوں نے پیٹر پارکر کو دوبارہ پیش کرنے کے بارے میں کچھ ہچکچاہٹ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمام فرنچائزز میں چوتھی قسط ہمیشہ ناکام رہی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر کہانی اچھی ہو تو فلم بنانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ‘‘ خیال رہے کہ کرس ہیمس ورتھ کے بعد ٹام ہالینڈ دوسرے ایسے اداکار ہیں جن کے ساتھ مارول نے کسی فرنچائز کی چوتھی فلم بنارہا ہے۔اس فلم کی اسکرپٹ پر کرس میک کینا اور ایرک سومرز اسکرپٹ پر کام کریں گے، مارول کے کیون فیج اور سونی کے سابق سربراہ ایمی پاسکل ایک بار پھر پروڈیوس کریں گے۔ کاسٹ اور عملہ ایک اور بڑی ریلیز کی تیاری کر رہا ہے، فرنچائز کے شائقین اسپائیڈر مین کے سفر کے اس اگلے باب میں مزید حیرت اور جوش کی توقع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK