ٹام ہالینڈکی فلم ’’اسپائیڈرمین ۴‘‘ اب ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ قبل ازیں یہ فلم ۲۴؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی تھی۔ فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء کے وسط میں شرو ع ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 22, 2025, 7:31 PM IST | Mumabi
ٹام ہالینڈکی فلم ’’اسپائیڈرمین ۴‘‘ اب ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ قبل ازیں یہ فلم ۲۴؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہونے والی تھی۔ فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء کے وسط میں شرو ع ہوگی۔
اسپائیڈر مین کے مداحوں کیلئے بڑی خبر یہ ہے کہ ٹام ہالینڈکی اداکاری سے مزین فلم ’’اسپائیڈر مین۴‘‘ کی ریلیز ملتوی ہوئی ہے۔ فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔ ہالی ووڈ رپورٹس کی خبر کے مطابق ’’ماوریل سپرہیرو کی اگلی فلم اپنی ریلیز کی حقیقی تاریخ سے ایک ہفتے بعد یعنی ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیزہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ : معاہدہ برقرار، آج پھر قیدیوں اور یرغمالوں کا تبادلہ
سونی پکچرز نے ابتدائی طور پر فلم کی ریلیز کیلئے ۲۴؍ جولائی ۲۰۲۵ء کی تاریخ طے کی تھی۔ تاہم، اسٹوڈیو نے فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق اس پروجیکٹ کی ہدایتکاری’’شیگ چی: دی لیجنڈ آف دی تین رنگس‘‘ کے ہدایتکار ڈیسٹن ڈینیل کریٹن انجام دیں گے۔ریلیز کی نئی تاریخ کے ساتھ ’’اسپائیڈر مین ۴‘‘ کرسوٹوفرنولن کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ کی ریلیز کے بعد سنیما گھروں پر ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ کرسٹوفرنولن کی فلم ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی جس میں ٹام ہالینڈ نے بھی اداکاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: نمی ایک پروقار اور فطری اداکارہ تھیں
جمی فیلون کے ساتھ اپنے شو میں ٹام ہالینڈ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ’’اسپائیڈر مین۴‘‘ کی شوٹنگ ۲۰۲۵ء کے نصف میں شروع ہوگی۔‘‘ ٹام ہالینڈ نے بتایا تھا کہ ’’اگلے موسم گرما میں ہم شوٹنگ کی شروعات کریں گے۔میں پرجوش ہوں۔ میں انتظار نہیں کر سکتا۔‘‘قبل ازیں ٹام ہالینڈنے اسپائیڈر مین سیریز کی تین فلموں’’اسپائیڈر مین:ہوم کمنگ‘‘(۲۰۱۷ء)، ’’اسپائیڈرمین: فار فرام ہوم‘‘ (۲۰۱۹ء) اور ’’اسپائیڈر مین:ـ نو وے ہوم‘‘ میں اداکاری کی تھی جن کی ہدایتکاری کے فرائض جون ویٹس نے انجام دیئے تھے۔