• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیٹ فلکس سیریز اسکوئیڈ گیم نے پریمیر ویک میں ۶۸؍ ملین ویوز حاصل کئے

Updated: January 02, 2025, 4:59 PM IST | Mumbai

نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ ’’اسکوئیڈ گیم نے اپنے پریمیر ویک میں ۶۸؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں اور یہ جلد ہی نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریزکی فہرست میں شامل ہوسکتی ہے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ ’’اسکوئیڈ گیم نے اپنے پریمیر ویک میں ۶۸؍ ملین ویوز حاصل کئے ہیں جبکہ اس نے ’’وینز ڈے‘‘ کے پرانے ۱ء۵۰؍ملین ویوز کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ اسکوئیڈ گیم کا سیزن ون یہاں تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ قبل ازیں اسکوئیڈ گیم نے نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی گئی سیریز کا ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: کترینہ کیف نے اپنے صحتمند اور خوبصورت بالوں کا راز بتایا

نئے ویوز ملنے کا مطلب ہے کہ اسکوئیڈ گیم کا سیزن ۲؍ نیٹ فلکس پرغیر انگریزی زبان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سیزن بن گیا ہے۔اسکوئیڈ گیم نے اس معاملے میں تمام سیریز کو مات دی ہے اور ایسی کوئی بھی سیریز نہیں ہے جو اسکوئیڈ گیم کے ۲ء۲۶۵؍ملین ویوز کو مات دے سکی ہو۔نیٹ فلکس کی تمام سیریز میں اسکوئیڈ گیم ویوز کے معاملے میں سرفہرست ہے:

۱) اسکوئیڈ گیم سیزن ون : ۲ء۲؍ بلین گھنٹے دیکھا گیا، ۲ء۲۶۵؍ ملین ویوز
۲) اسٹرینجر تھنگس: ۱ء۸۳ء ۴؍ بلین گھنٹے دیکھا گیا، ۷ء ۱۴۰؍ملین ویوز
۳) وینز ڈے سیزن ون: ۷۲ء۱؍بلین گھنٹے دیکھا گیا، ۱ء۲۵۲؍ملین ویوز
۴) دیہمر: ۰۳ء۱ءگھنٹے دیکھا گیا، ۶ء۱۱۵؍ ملین ویوز
۵) بریجرٹن سیزن ون:۱ء ۹۲۹ء۳؍ ملین گھنٹے دیکھا گیا، ۳ء۱۱۳؍ملین ویوز
۶) بریجرٹن سیزن ۳: ۵ء۸۴۶؍ملین گھنٹے دیکھا گیا، ۱۰۶؍ ملین ویوز
۷) دی نائٹ ایجنٹ سیزن ون: ۲ء ۸۰۳؍ ملین گھنٹے دیکھا گیا، ۹۸؍ ملین ویوز
۸) دی کوئینس گمبیٹ: ۴ء ۷۴۶؍ملین گھنٹے دیکھا گیا،۸ء۱۱۲؍ ملین ویوز
۹) منی ہیسٹ : پارٹ ۴؍: ۲ء ۷۱۰؍ ملین گھنٹے دیکھا گیا، ۱۰۶؍ملین ویوز
۱۰) فول می ونس : ۶۲۹؍ گھنٹے دیکھا گیا، ۲ء۹۸؍ملین ویوز

اسکوئیڈ گیم کا سیزن ۲؍ ایک ہفتے میں ۶۸؍ ملین ویوز کے ساتھ اس ٹاپ ٹین لسٹ کو مات دینے کیلئے صرف ۳۰؍ ملین پیچھے ہے اوریہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اگلے ہفتے تک یہ سیزن اس فہرست میں چھٹے یا ساتویں نمبر تک پہنچ جائے گا۔یاد رہے کہ بدھ کو اسکوئیڈ گیم کے فلمسازوںنے اعلان کیا تھا کہ سیریز کا سیزن ۳؍ امسال ریلیز کیا جائے گا۔ اسکوئیڈ گیم کو مداحوں کے ذریعے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK