• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ، عالیہ اور دلجیت دوسانجھ کے ناموں کا استعمال کرکے ہیکنگ ہوتی ہے: میک ایفی

Updated: October 09, 2024, 10:35 PM IST | Mumbai

گلوبل آن لائن پروٹیکشن کمپنی میک ایفی نے اپنی سالانہ سلیبریٹیز ہیکر ہاٹ لسٹ ۲۰۲۴ء جاری کی ہے۔ اس لسٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ ۱۰؍ ایسے سلیبریٹیز ہیں جن کے ناموں کا استعمال کر کے ہیکنگ کی جاتی ہے۔

SRK and Alia Bhatt. Photo: INN
ایس آر کے اور عالیہ بھٹ۔ تصویر: آئی این این

گلوبل آن لائن پروٹیکشن کمپنی میک ایفی نے اپنی سالانہ سلیبریٹیز ہیکر ہاٹ لسٹ ۲۰۲۴ء جاری کی ہے۔ اس لسٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ اور دلجیت دوسانجھ ۱۰؍ ایسے سلیبریٹیز ہیں جن کے ناموں کا استعمال کر کے ہیکنگ کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’’ایسے گھوٹالے غیر محفوظ سرچ کو فروغ دیتے ہیں جن سے صارفین کے فون میں ایسے وائرس آجاتے ہیں کہ ان کی ذاتی معلومات لیک ہوجاتی ہے۔ اور صارفین کو اندازہ تک نہیں ہوتا کہ ان کے فون میں وائرس آگیا ہے۔اس طرح کے اسکیم کی وجہ سے ’’اہم ڈیٹا کی خلاف ورزیاں، مالی نقصانات، اور ذاتی معلومات چوری کی جاتی ہیں۔‘‘اسکیمرز اسکیم کیلئے جن سلیبریٹیز کے ناموں کا استعمال کرتے ہیں وہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہوتے ہیں جن میں اورہان اوترامانیشاکا نام قابل ذکر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جاپان: لاپتہ لیڈیز نے ۴؍ دنوں میں ۳۲ء۹؍ ملین روپے کا کاروبار کیا

’’اوری ‘‘کے بعد دلجیت سنگھ دوسانجھ کے نام کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ تیسرے نمبر پر عالیہ بھٹ کا نمبر آتا ہے جن کے نام کے ذریعے کئی ڈیب فیک اسکیم کئے جاتے ہیں۔ مزید برآں،حال ہی میں رنویر سنگھ اورعامر خان کے نام سیاسی پارٹیوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے استعمال کئے گئے ہیںجبکہ شاہ رخ خان اور وراٹ کوہلی کے ڈیپ فیک کا استعمال ’’جوئے والے‘‘ ایپس کو فروغ کرنے کیلئے کیا جاتا ہے۔

آن لائن اسکیم کیلئے جن ۱۰؍ سلیبریٹیز کے ناموں کا استعمال کیا جاتا ہے ان کے نام درج ذیل ہیں:
(۱) اوری (اورہان اوترامانی)
(۲) دلجیت دوسانجھ
(۳) عالیہ بھٹ
(۴) رنویر سنگھ
(۵) وراٹ کوہلی
(۶) سچن تینڈولکر
(۷) شاہ رخ خان
(۸) دپیکا پڈوکون
(۹) عامر خان
(۱۰) دھونی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK