شاہ رخ خان نے کھارپالی ہل کے علاقے میں ۲؍ لگژری ڈوپلیکس کرایہ پرلئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایس آر کے باندرہ میں اپنے بنگلے منت میں مزید دو منزلہ کی توسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 21, 2025, 9:58 PM IST | Mumabi
شاہ رخ خان نے کھارپالی ہل کے علاقے میں ۲؍ لگژری ڈوپلیکس کرایہ پرلئے ہیں۔ یاد رہے کہ ایس آر کے باندرہ میں اپنے بنگلے منت میں مزید دو منزلہ کی توسیع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی کے کھار پالی ہل کے علاقے میں دو لگژری ڈوپلیکس تین سال کیلئے کرائے پر لئے ہیں۔ شاہ رخ خان نے دو ڈوپلیکس کیلئے تین سال کا ۶۷ء۸؍ کروڑ روپے کرایہ اداکیا ہے۔ زاک پے ڈاٹ کام کی جانب سے تجریہ کئے گئے کاغذات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں ڈوپلیکس پوجا کاسا نامی عمارت کے اندر موجودہیں۔ ان ڈوپلیکس نے عمارت کا پہلا، دوسرا، ساتواں اور آٹھواں منزلہ گھیرا ہوا ہے۔
شاہ رخ خان نے یہ اپارٹمنٹس کس سے کرایہ پرلئے ہیں؟
شاہ رخ خان نے وشو بھگنانی اوران کے بیٹے جیکی بھگنانی سےیہ اپارٹمنس کرایہ پر لئے ہیں۔ مبینہ طور پر پہلا ڈوپلیکس جیکی بھگنانی اوران کی بہن دیپ شیکھا دیشمکھ نے ماہانہ ۵۴ء۱۱؍ لاکھ روپے کے ساتھ ۹۷ء۳۲؍لاکھ روپے کے سیکوریٹی ڈیپوزیٹ پرکرایہ پر دیا ہے جبکہ دوسرا ڈوپلیکس وشو بھگنانی نے ۶۱ء۱۲؍ لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر دیا ہے جبکہ وہ تین سال کیلئے اس کا سیکوریٹی ڈیپوزیٹ ۳۶؍ لاکھ روپے لیں گے۔ کاغذات میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جانب سے لین دین ۱۴؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ہوگیا تھا جس کیلئے ۲۲ء۲؍ لاکھ روپے اسٹیمپ ڈیوٹی جبکہ ۲؍ ہزار روپے رجسٹریشن فی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’’نادانیاں‘‘ ۷؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی
شاہ رخ خان منت میں مزید دو منزلے بنانا چاہتے ہیں
اس درمیان شاہ رخ خان نے اپنے بنگلے ’’منت‘‘ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہےا ور وہ اس میں مزید ۲؍ منزلے بنائیں گے۔ نئی رپورٹس کے مطابق ’’شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھاریٹی (ایم سی زیڈ ایم اے) میں ۹؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ایک درخواست داخل کی تھی جس میں ’’منت‘‘ میں مزید دو منزلے بنانے کی درخواست قبول کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ ایم سی زیڈ ایم اے نے گزشتہ سال دسمبر میں پرنسپل سیکریٹری (انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ آف مہاراشٹر) پروین دراڑے کی نگرانی میں اس تجویز پر گفتگو کی تھی۔ایم سی زیڈ ایم اے کے ذرائع نے مڈ ڈے کو بتایا ہے کہ ’’تجویز پر گفتگو کرنے کے بعد کمیٹی نے کچھ مشورے پیش کئے تھےاور اس مسئلے پر دوسری میٹنگ میں دوبارہ گفتگو کی جائےگی جہاں کمیٹی ایپلی کیشن پر نظر ثانی کرے گی۔‘‘