• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’استری۲‘‘ نے ۲؍ دنوں میں ۱۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا، مجموعی آمدنی ۱۴۵؍ کروڑ

Updated: August 18, 2024, 5:13 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

۱۵؍ اگست کو اکشے کمار کی ’’کھیل کھیل میں‘‘ اور جان ابراہم کی ’’ویدا‘‘ کو زبردست ٹکر دے کر راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی فلم ’’استری ۲‘‘ نے محض ۲؍ دنوں میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ جمعرات سے لے کر سنیچر تک فلم نے مجموعی طور پر ۸۰ء۱۴۵؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔

Stree 2. Photo: INN
استری۲۔ تصویر : آئی این این

’’استری ۲‘‘ باکس آفس پر دھوم مچارہی ہے۔ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم نے ۳؍ دن میں ۱۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ فلم نے اب تک ۸۰ء۱۴۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ پیڈ ریویوز کے ذریعے فلم نے ۴۰ء۹؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ ۱۵؍ اگست کو ریلیز کے پہلے دن فلم نے ۴۰ء۵۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ جمعہ کو فلم نے ۳۰ء۳۵؍ کروڑ اور سنیچر کو ۷۰ء۴۵؍ کروڑ روپے کمائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’استری۲‘‘ نے صرف ۲؍ دن میں ۱۰۰؍ کروڑ کا کاروبار کرلیا۔ اس دوران ترن آدرش نے ایکس پر لکھا کہ ’’استری۲؍ تیزی سے بزنس کررہی ہے۔ ملک بھر میں اس فلم کو دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’پاکستانی وزیر اعظم کا کردار نبھانا میرے لئے بہت بڑا چیلنج تھا ‘‘

اہم بات یہ ہے کہ ’’استری۲‘‘ اکشے کمار کی فلم ’’کھیل کھیل میں‘‘ اور جان ابراہم کی ’’ویدا‘‘ کے ساتھ ریلیز ہوئی ہے۔ تاہم، ان دونوں کے مقابلے میں تیزی سے بزنس کررہی ہے۔ امر کوشک کی ہدایت کاری اور دنیش وجین کی پروڈیوس کردہ ’’استری ۲‘‘ میں اپارشکتی کھرانہ، ابھیشیک بنرجی، اور پنکج ترپاٹھی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم میں اکشے کمار، ورون دھون اور تمنا بھاٹیہ خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK