استری ۲؍ نے اپنی ریلیز کے ۱۸؍ دن بعد باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس فلم میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 02, 2024, 10:02 PM IST | Mumbai
استری ۲؍ نے اپنی ریلیز کے ۱۸؍ دن بعد باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس فلم میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔
استری ۲؍ نے اپنی ریلیز کے ۱۸؍ دن بعد باکس آفس پر ۵۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔خیال رہے کہ اس فلم میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ شردھا کپور کی فلم استری ۲؍ نے اپنی ریلیز کے ۱۸؍ دن بعد ہی ۵۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض امر کوشک نے انجام دیئے ہیں۔ فلم میں راجکما ر راؤ، پنکج تریپاٹھی، ابھیشیک بنرجی، شردھا کپور اور اپرشکتی کھرانا نے مرکزی اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ استری ۲؍ میں شردھا کپور اور راجکمار راؤ نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔
اس کامیابی کے بعد استری ۲؍ ۲۰۲۴ء کی بلاک بسٹرفلموں میں شامل ہو گئی ہے۔شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم نے ۱۸؍ دن کے دورانیے میں ۵۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔
یہ فلم عالمی سطح پر ۶۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرنے کیلئے تیار ہے۔ فلم نے ۱۸؍ دنوں میں ۵۹۳؍ روپے کی کمائی کی ہے۔ خیال رہے کہ راجکمار راؤ نے اس استری ۲؍ میں وکی کا کردارادا کیا ہےجو ایک مقامی درزی ہے۔ پنکج تریپاٹھی نے اس فلم میں ردرا ، ابھیشیک بنرجی نے جنا اور اپرشکتی کھرانا نے بٹو کا کردار نبھایا ہے۔