• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’استری۲‘ پہلے ہی دن سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی دوسری فلم

Updated: August 16, 2024, 4:08 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

راجکمار اور شردھا کپور کی فلم ’’استری۲‘‘ نے پہلے دن ۴۰ء۵۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اگر ’’پیڈ پریویوز‘‘ کی ۴۰ء۹؍ کروڑ آمدنی کو ملایا جائے تو فلم نے مجموعی طور پر ۸۰ء۶۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔ ’’ویدا‘‘ اور ’’کھیل کھیل میں‘‘ ۱۰؍ کروڑ کا ہندسہ عبور نہیں کرسکی ہیں۔

Stree 2. Photo: INN
استری۲۔ تصویر : آئی این این

راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی ’’استری۲‘‘ پہلے ہی دن سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی بالی ووڈ کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۴ء کو رات ۹؍ بجکر ۳۰؍ منٹ ہی سے فلم کے ’’پیڈ پریویوز‘‘ آنے شروع ہوگئے تھے۔ کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ پہلے ہی دن فلم اتنا شاندار کاروبار کرے گی۔ اس نے پہلے دن یعنی ۱۵؍ اگست ۲۰۲۴ء (جمعرات) کو ۴۰ء۵۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔  اگر ’’پیڈ ریویو‘‘ کی آمدنی ۴۰ء۹؍ کروڑ روپے کو اس میں ملادیا جائے تو فلم نے مجموعی طور پر ۸۰ء۶۴؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ کی ۱۰؍ فلمیں
(۱) جوان: ۵۰ء۶۵؍ کروڑ روپے
(۲) استری۲: ۴۰ء۵۵؍ کروڑ روپے ( پیڈ پریویو کے ۴۰ء۹؍ کروڑ روپے ملا کر مجموعی طور پر ۸۰ء۶۴؍ کروڑ روپے)
(۳) پٹھان: ۵۵؍ کروڑ روپے
(۴) اینیمل: ۷۵ء۵۴؍ کروڑ روپے
(۵) کے جی ایف ۲: ۹۵ء۵۳؍ کروڑ روپے
(۶) وار: ۶۰ء۵۱؍ کروڑ روپے
(۷) ٹھگز آف ہندوستان: ۷۵ء۵۰؍ کروڑ روپے 
(۸) ٹائیگر ۳: ۴۳؍ کروڑ روپے
(۹) ہیپی نیو ایئر: ۶۲ء۴۲؍ کروڑ روپے
(۱۰) بھارت: ۳۰ء۴۲؍ کروڑ روپے 

یہ بھی پڑھئے: ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی ریلیز پر تھیٹر خالی تھے، راجکمار ہیرانی مایوس ہوگئے تھے

۱۵؍ اگست ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہونے والی دیگر دو بڑی ہندی فلمیں، ’’ویدا‘‘ (جان ابراہم اور شروری) اور ’’کھیل کھیل میں‘‘ (اکشے کمار، فردین خان، وغیرہ) پہلے دن ۱۰؍ کروڑ کا ہندسہ بھی پار نہیں کرسکیں۔  تاہم، جان ابراہم کی فلم نے ۷؍ کروڑ روپے جبکہ اکشے کمار کی فلم نے ۲۳ء۵؍ کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔ فلم شائقین کا اندازہ ہے کہ ویک اینڈ ختم ہونے تک ’’استری۲‘‘ ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK