• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’استری ۲‘‘ نے ’’غدر ۲‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا، مجموعی آمدنی ۵۲۷؍ کروڑ روپے

Updated: September 09, 2024, 10:29 PM IST | Mumbai

چوتھے ویک اینڈ پر شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی ’’استری ۲‘‘ کی مجموعی آمدنی ۵۲۷؍ کروڑ روپے ہوگئی۔ عالمی باکس آفس پر فلم نے ۳۰ء۷۵۹؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پارکرلیا ہے۔ ’’استری۲‘‘ نے سنی دیول کی ’’غدر ۲‘‘ کو پچھاڑ دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی ’’استری ۲‘‘ نے اپنے چوتھے ویک اینڈ پر زبردست کاروبار کیا۔ جمعہ کو فلم کے ٹکٹوں کی فروخت میں ۱۵؍ فیصد کی کمی ہوئی لیکن سنیچر کو اس نے ۵ء۸؍ کروڑ اور اتوار کو ۷۵ء۱۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرکے ہندوستانی باکس آفس پر مجموعی طور پر ۵۲۷؍  کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس طرح فلم نے ۲۰۲۳ء کی ’’غدر ۲‘‘ کو پھچاڑ دیا ہے۔ سنی دیول کی فلم نے ہندوستان میں ۷ء۵۲۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار اور پریہ درشن ۱۴؍ سال بعد ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں ساتھ نظر آئیں گے

مزید برآں، امر کوشک کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے شاہ رخ خان کی پٹھان کے ہندی ورژن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس نے کل ۵۳ء۵۲۴؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ’’استری ۲‘‘ ہندی میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری فلم بن گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق عالمی باکس آفس پر فلم نے ۳۰ء۷۵۹؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ ریلیز کے وقت اس فلم کو اکشے کمار کی ’’کھیل کھیل میں‘‘ اور ’’ویدا‘‘ سے سخت ٹکر متوقع تھی مگر ’’استری ۲‘‘ نے دونوں ہی فلموں کو مقابلے سے باہر کردیا۔ اسی طرح گزشتہ ۴؍ ہفتوں سے کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ’’استری۲‘‘ باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ 

۶؍ ستمبر کو ریلیز ہونے والی ’’ایمرجنسی‘‘ کو سینسر بورڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ نہیں ملا تھا اس لئے کنگنا رناوت کی فلم اس ہفتے ریلیز نہیں ہوسکی تھی۔ مگر اب جبکہ سرٹیفکیٹ مل چکا ہے، اس کی ریلیز جلد ہی متوقع ہے۔ البتہ ’’استری ۲‘‘ کو ۱۳؍ ستمبر کو ریلیز ہونے والی کرینہ کپور کی فلم ’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ سے سخت مقابلہ کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھئے: استری یونیورس کی ’’ویمپائرز آف وجےنگر‘‘ کا نام اب ’’تھامبا‘‘

’’استری ۲‘‘ میڈ ڈاک کی مافوق الفطرت کائنات کا حصہ ہے۔ ڈائریکٹر امر کوشک نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ فی الحال ’’بھیڑیا ۲‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، کوشک نے ایک نئی ویمپائر فلم کا اعلان کیا ہے جس میں آیوشمان کھرانہ شامل ہیں۔ فلم کا نام ’’تھامبا‘‘ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK