• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرن جوہر کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سیریز میں تبدیل، علایہ ایف بھی حصہ

Updated: January 11, 2025, 2:02 PM IST | Mumbai

کرن جوہر کی فرنچائز ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے ویب سیریز ورژن میں شنایا کپور کے ساتھ علایہ فرنیچر والا نظر آئیں گی۔ اس سیریز کی ہدایتکاری ریما مایا انجام دیں گی۔ یاد رہے کہ کرن جوہر کی اس فرنچائز کی پہلی فلم ۲۰۱۲ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Alaya Furniturewala. Photo: INN
عالیہ فرنیچر والا بھی کرن جوہر کی سیریز میں نظر آئیں گی۔ تصویر: آئی این این

کرن جوہر کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ کے تیسرے حصے پر کام جاری ہے۔ رپورٹس میں کہا جارہاہے کہ ’’دھرما پروڈکشن ڈجیٹل ڈیویژن ویب سیریز پر کام کرے گاجس کی ہدایتکاری کے فرائض ریما مایا کریں گی۔ رپورٹس کے مطابق شنایا کپور آنے والی ڈراما سیریز میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق ’’علایہ فرنیچروالا کو بھی اس سیریز میں دوسری کلیدی ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا جائے گا۔‘‘فلم کی مکمل کاسٹ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹس میں یہ کہا جارہا ہے کہ ’’اس سیریز میں علایہ کے ساتھ شنایا کپور بھی نظر آئیں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایل اے: جیمس ووڈس مکان جلنے پر رو پڑے، ویب صارفین نے کہا جیسی کرنی ویسی بھرنی

تاہم، دھرما پروڈکشن ڈجیٹل ڈیویژن، دھرمیٹک انٹرٹینمنٹ نے اب تک ڈراما سیریز کی مکمل کاسٹ کا اعلان نہیں کیا ہے اورنہ ہی یہ انکشاف کیا ہےکہ اسے کس پلیٹ فارم پرجاری کیا جائے گا۔قبل ازیں کرن جوہر نے سائن ویسچر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (سی آئی ایف ایف) میں ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ میں تبدیلی کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے یہ ذکربھی کیا تھا کہ ’’ریما مایا سیریز کا ڈجیٹل ورژن ڈائریکٹ کریں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پاکستان:عمران خان نے ملک میں دس سالہ آمریت مسلط کرنے کے منصوبے سے خبر دار کیا

یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سیریز کی پہلی فلم ۲۰۱۲ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں وردن دھون، عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترہ نےاداکاری کی تھی۔ ۷؍ سال بعد پنیت ملہوترہ نے اس سیریز کی دوسری فلم کی ہدایتکاری کی تھی جس میں اننیا پانڈے، تارہ ستاریا اورٹائیگر شراف کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ اب پروڈکشن ہاؤس نے اس فرینچائز کو فلم سے تبدیل کرکے ویب سیریز میںڈھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سیریز میں مختلف کاسٹ اور کہانی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK