• Sun, 26 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سبھاش گھئی نے اداکاروں کی ۵؍ اقسام بتائی، دلیپ کمار اور شاہ رخ بھی شامل

Updated: August 08, 2024, 7:39 PM IST | Mumbai

ارباز خان کے یوٹیوب شو ’’دی انوینسیبل سیریز‘‘ کے ایک ایپی سوڈ میں بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار سبھاش گھئی نے مثالوں کے ذریعے اداکاروں کی ۵؍ اقسام بتائی۔ جانئے انہوں نے کون سے اداکار کو کس قسم میں رکھا۔

Subhash Ghai (right) and Arbaaz Khan during the show. Image: X
سبھاش گھئی (دائیں) اور ارباز خان شو کے دوران۔ تصویر: ایکس

ارباز خان کے یوٹیوب چینل ’’دی انوینسیبل سیریز‘‘ (The Invincible Series) کے ایک ایپی سوڈ میں بات چیت کرتے ہوئے بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار سبھاش گھئی نے اداکاروں کی ۵؍ اقسام بتائی: (۱) نان ایکٹر (جو اچھے اداکار نہیں ہیں)، (۲) بیڈ ایکٹر (خراب اداکار)، (۳) ایکٹر (اداکار)، (۴) گڈ ایکٹر (اچھا اداکار) اور، (۵) گریٹ ایکٹر (عظیم اداکار)۔ اس کے بعد انہوں نے ایسے ۷؍ اداکاروں کے نام بتائے جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ان ۷؍ اداکاروں کی مدد سے سبھاش گھئی نے ’’اداکاروں کی اپنی فہرست‘‘ بھی سمجھائی۔

نان ایکٹر
انہوں نے کہا کہ ’’وویک مشران ، اداکار نہیں ہیں۔ ’’سوداگر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران راجکمار صاحب کو وویک مشران کے ساتھ کام کرنے میں کافی مشکلات پیش آتی تھیں کیونکہ وویک مکالموں کو مکالموں کی طرح نہیں بولتے تھے بلکہ بس ایک فقرے کی طرح دہرا دیتے تھے۔‘‘

بیڈ ایکٹر
سبھاش گھئی نے کہا کہ ’’خراب اداکار جیکی شروف تھے۔ فلم ’’ہیرو‘‘ کی شوٹنگ کے دوران جب بھی ان سے کچھ کہا جاتا، وہ گھبرا جاتے۔ کوئی بھی منظر ہو یا مکالمہ، وہ اداکاری ٹھیک سے کرہی نہیں پاتے تھے۔ تاہم، وقت کے ساتھ انہوں نے اداکاری سیکھ لی ہے اور اب اچھے اداکار بن گئے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ناگا چیتنیا اور شوبھیتا دھولیپالا کی منگنی، تصاویر وائرل، مداحوں کی مبارکباد

ایکٹر
انہوں نے کہا کہ ’’اس فہرست میں انیل کپور جیسے اداکاروں کا شمار ہوتا ہے۔ ایسے اداکار اپنے ہدایتکار کی ہر بات سنتے ہیں اور ان پر آنکھیں بند کرکے عمل کرتے ہیں۔ اگر ایسے اداکار فلم میں اچھا کام نہ کریں تو غلطی ہدایتکار کی ہوتی ہے کہ وہ اداکار سے ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرواسکا۔‘‘خیال رہے کہ انیل کپور اور سبھاش گھئی نے ’’رام لکھن‘‘ میں ساتھ کام کیا ہے۔

گڈ ایکٹر
سبھاش گھئی نے کہا کہ ’’ایک اچھا اداکار وہ ہوتا ہے جو مناظر کو سمجھتا ہے اور اس کے مطابق اپنی اداکاری کےجوہر دکھاتا ہے۔ وہ اپنی صلاحیتوں اور باکمال اداکاری سے ہر منظر میں رنگ بھر دیتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ اداکار اپنی صلاحیتوں سے اسکرپٹ میں جان ڈال دیتے ہیں۔ مَیں نے فلم ’’پردیس‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے اور مجھے اکثر لگتا تھا کہ شاہ رخ ایک اچھے اور باصلاحیت اداکار ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے کئی مناظر کو بہتر بنادیا تھا۔‘‘ 

گریٹ ایکٹر
آخری قسم بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’عظیم اداکاروں میں سب سے پہلے دلیپ صاحب کا نام لینا چاہوں گا۔ گریٹ اداکار وہ ہوتے ہیں جو خراب لکھے مناظر میں بھی جان ڈال دیتے ہیں۔ جب ناظرین فلم دیکھتے ہیں تو وہ آسانی سے سمجھ جاتے ہیں کہ اس خراب منظر کو اداکار نے اپنی صلاحیت سے بہتر بنایا ہے۔ ‘‘سبھاش گھئی نے آخر میں کہا کہ اس فہرست میں کبھی کبھار امیتابھ بچن اور رشی کپور کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK