• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی فلم کنگ کی ہدایتکاری اب سدھارتھ آنند انجام دیں گے

Updated: December 23, 2024, 6:14 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ سجوئے گھوش کر رہے تھے ۔ تاہم، حال ہی میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سدھارتھ آنند انجام دیں گے۔ متعدد ذرائع کے مطابق یہ فلم ۲۰۲۵ء یا ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوسکتی ہے۔

Shah Rukh Khan Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

جوان، پٹھان اور ڈنکی کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان اب اپنی نئی فلم’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے۔ یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ ’’کنگ‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض سجوئے گھوش انجام دیں گے جبکہ اسے سدھارتھ آنند پروڈیوس کریں گے۔متعدد رپورٹس کے مطابق یہ فلم جنوری ۲۰۲۵ء کوریلیز ہوگی۔ تاہم، ایک نئی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’اب کنگ کی ہدایتکاری کے فرائض سجوئے گھوشکی جگہ سدھارتھ آنند انجام دیں گے۔‘‘تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پنک ویلا نے لکھا ہے کہ ’’شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند سنیما کیلئے ایک بہترین اشتراک ہیں۔ اب یہ فلم ’’کنگ‘‘ میں دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ ۶؍ ماہ سے جاری ہے ۔ یہ فلم مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ایئر انڈیا ایکسپریس کی سورت-بینکاک کی افتتاحی پرواز میں شراب کی ریکارڈ فروخت

شاہ رخ خان نے فلم میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ سہانا خان اور ابھیشیک بچن نے ویلن کا کردار ادا کیا ہے۔پنک ویلانے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ ’’کنگ میں ہر اداکار کا ایک بہترین رول ہےاور اس میں ہر اداکار کو اپنی صلاحیتیوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ فلم کی اسکرپٹ سجوئے گھوش، سدھارتھ آنند، سریش نائر اورساگر پانڈیہ نے لکھی ہے۔عباس ٹائر والا نےفلم میں بطور مکالمہ نگار کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امیزون سیریز پاتال لوک کا سیزن ۲؍، ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو نشر ہوگا

ذرائع کے مطابق ’’یہ ہندی سنیما کی سب سے زیادہ مہنگی ایکشن فلم ہوگی۔ شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند نے اس فلم کیلئے دنیا بھر میں شوٹنگ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کیلئے متعدد مقامات کا جائزہ بھی لیا ہے۔‘‘ فلم کا شیڈول بتاتے ہوئے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ ’’شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند بہت خوش ہے کہ فلم کی اسکرپٹ کو کس طریقے سے لکھا گیاہے اور اب یہ فلم مارچ ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ فلم کا شیڈول ۶؍ تا ۷؍ماہ کا تھا اور فلم سازوں نے اس کیلئے دنیا بھر میں شوٹنگ کا منصوبہ بنایا ہے۔فلم کو ۲۰۲۶ء میں ریلیز کئے جانے کامنصوبہ بنایا جارہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK