• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’بگ باس‘ کا حصہ اسی وقت بنوں گی جب سلمان کے ساتھ میزبانی کرسکوں: سنیتا آہوجا

Updated: September 14, 2024, 10:13 PM IST | Mumbai

گووندہ کی بیوی سنیتا آہوجا نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں ’’بگ باس‘‘ کی پیشکش کی جارہی ہے لیکن وہ بطور کانٹیسٹنٹ نہیں بلکہ سلمان خان کے ساتھ میزبان بن کر شو میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

Sunita Ahuja and Govinda. Image: X
سنیتا آہوجا اور گووندہ۔ تصویر: ایکس

گووندہ کی اہلیہ سنیتا آہوجا کو متعدد بار ریئلٹی شو کی پیشکش کی گئی ہے لیکن وہ انہیں مسترد کردیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ مالی طور پر جدوجہد نہیں کر رہی ہیں۔ انہیں میں شو میں شریک ہونے کے بجائے اس کی میزبانی کرنی چاہئے۔ انکت پوڈ کاسٹ کے ساتھ ٹائم آؤٹ پر، جب ان سے ’’کافی وِد کرن‘‘ پر مدعو کرنے کے بارے میں پوچھا گیا، تو سنیتا نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’میں دعوت کا انتظار کر رہی ہوں!‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر کرن جوہر مجھے اپنے شو پر مدعو نہیں کرتے تو مَیں کیوں ناراض ہوں گی۔ یہ ان کا شو ہے۔ وہ جسے چاہیں مدعو کرسکتے ہیں۔ اگر وہ مجھے مدعو کریں گے تو یقیناً شو کی ریٹنگز بڑھ جائیں گی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’تمباڑ‘‘کی ری ریلیز، کرینہ کپور کی’’دی بکنگھم مرڈرز‘‘ سے زیادہ کمائی کی

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ متنازع ریئلٹی ٹی وی شو ’’بگ باس‘‘ میں حصہ لینے میں دلچسپی لیں گی، سنیتا نے کہا کہ انہیں یہ پیشکش چند برسوں سے موصول ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ مجھے پچھلے چار برسوں سے پیشکش کر رہے ہیں، او ٹی ٹی ورژن کیلئے بھی۔ میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ پاگل ہیں؟ آپ کو لگتا ہے کہ میں بیت الخلا صاف کرتی ہوں؟ کیا آپ شاہ رخ خان کی بیوی سے بھی یہی پوچھیں گے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہم مالی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں؟ میں بگ باس دیکھتی بھی نہیں ہوں۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: دلجیت دوسانجھ نے ’دل لومیناٹی ٹور‘ (امریکہ) سے ۲۳۴؍ کروڑ روپے کمائے: منیجر

میکرز نے ان کی بیٹی ٹینا آہوجا کو بھی شو میں جگہ دینے کی پیشکش کی۔ اس تجویز پر ناراض سنیتا نے کہا کہ ’’میں نے ان سے کہا، `کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اس وقت کس سے بات کر رہے ہیں؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں سلمان خان کے ساتھ میزبانی کروں تو میرے پاس آئیں۔‘‘ دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان خان بگ باس ۱۸؍ کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ تجربہ کار اداکار گووندہ بھلے ہی ۲۰۱۹ء سے فلموں سے دور ہیں لیکن ایک وقت تھا جو ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظار ہوتا تھا۔ ۸۰ء اور ۹۰ء کی دہائی میں گووندہ بالی ووڈ کے ٹاپ اسٹارز میں سے ایک تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK