Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ مشہور شخصیات نے ریما کاگتی کی فلم کو ۵؍ اسٹار دیئے

Updated: March 01, 2025, 8:57 PM IST | Mumabi

کترینہ کیف، سدھارتھ چترویدی،فرح خان اور دیگرمشہوراداکاروں نےریما کاگتی کی فلم ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘کی تعریف کی ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم کو شائقین نے بھی کافی پسند کیاہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

’’سپر بوائر آف مالیگاؤں‘‘ سنیما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے۔ فلم کی غیر معمولی کہانی نے شائقین کو متاثر کیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کی ہدایتکاری ریما کاگتی نے کی ہے جبکہ یہ ناصر شیخ اور ان کے دوستوں کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جو مالیگاؤں کے چھوٹے سے قصبے سے تعلق رکھتے ہیں اور سنیما کی اپنی چھوٹی سی دنیا بنانا چاہتے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے تعلق سے مداحوں میں تجسس تھا۔ مداحوں کے بعد اب اہم اداکار بھی اس فلم کی تعریف کررہے ہیں جن میں کترینہ کیف، سدھارتھ چترویدی اور فرح خان شامل ہیں جنہوں نے ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘ کی ریلیز کے بعد اسے سراہا ہے۔ کترینہ کیف نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ہمیشہ ایک دلیرانہ راستے پر چلنا۔‘‘ انہوں نے زویا اختر، فرو اختر، رتیش اور ریما کاگتی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شریہ گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ۱۳؍ فروری سے ہیک، اب تک مسئلہ حل نہیں ہوا

سدھارتھ چترویدی نے بھی فلم کی تعریف کرتے ہوئے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’محبت کا لو لیٹر۔ فلم کی مکمل ٹیم کیلئے نیک خواہشات۔ دوستوں یہ فلم ضرور دیکھئے گا۔ جایئے اور اپنے قریبی تھیٹروں میں یہ فلم دیکھئے۔‘‘ کوریوگرافر اور ہدایتکار فرح خان نے بھی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’میں نے ’’سپر بوائزآف مالیگاؤں‘‘ کے بارے میں سب اچھا ہی سنا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیو، ایکسیل انٹرٹینمنٹ اور ٹائیگر بیبی کے اشتراک والی فلم ’’سپر بوائز آف مالیگاؤں‘‘کو رتیش سدھوانی، فرحان اختر، زویااختر اورریما کاگتی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی اسکرپٹ ورون گرور نے لکھی ہے جبکہ آدرش گرور، ونیت کمار سنگھ اورششانک ارورا نے اس میں کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK