جنوبی ہند کے اداکارسوریہ کی ’’کنگوا‘‘ دسہرے پر دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ جو عالیہ بھٹ کی ’’جگرا ‘‘ سے ٹکراؤ کے لئے پوری طرح تیارہے۔ ۲۰۲۴ءکے لئے سب سے بڑےباکس آفس تصادم پر ایک نظر۔
EPAPER
Updated: June 29, 2024, 5:43 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
جنوبی ہند کے اداکارسوریہ کی ’’کنگوا‘‘ دسہرے پر دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ جو عالیہ بھٹ کی ’’جگرا ‘‘ سے ٹکراؤ کے لئے پوری طرح تیارہے۔ ۲۰۲۴ءکے لئے سب سے بڑےباکس آفس تصادم پر ایک نظر۔
’’کنگوا‘‘ کےفلمسازوں نے آخر کار سوریہ کی اداکاری والی بگ بینر ریلیز ہونے کی تاریخ طے کردی ہے۔ سیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم۱۰؍ اکتوبر ۲۰۲۴ءکو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، جو دسہرے کے موقع پرریلیز ہوگی۔ اتفاق سےعالیہ بھٹ کی’’ جگرا ‘‘کی ریلیز کی تاریخ سے محض ایک دن آگے ہے۔در حقیقت سال کا دوسرا نصف، بڑے بینر باکس آفس کے تصادم سے بھرا ہوا ہے۔ یہاں سال کی کچھ اہم فلموں پر ایک نظر ڈالی جارہی ہے جس کا انتظار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار کی فلم سرپھرا کا دوسرا گانا ’’خدایا‘‘ ریلیز
#Kanguva in cinemas from October 10, 2024 🔥@Suriya_offl @directorsiva @StudioGreen2 pic.twitter.com/ayVCiO7sc2
— Kanguva (@KanguvaTheMovie) June 27, 2024
’’انڈین ۲‘‘ بمقابلہ ’’سرپھرا‘‘
کمل ہاسن کی فلم انڈین ۲ کافی تاخیر کے بعد بالآخر ۱۲؍ جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ایس شنکر کی ہدایت کاری میں رام چرن اور کیارا اڈوانی کی اداکاری والی فلم’’ گیم چینجر‘‘ کے لئے فلمسازوں کے وعدوں کی وجہ سے کافی تاخیر ہوئی۔ ’’انڈین ۲ ‘‘ ۱۹۹۶ءمیں ہاسن اور شنکر کے کلٹ کلاسک ’’انڈین‘‘ کا سیکوئل ہے۔ یہ کہا جا رہا ہے، کمل ہاسن کی بطور سیناپتھی واپسی انٹرنیٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے جس میں متعدد نے ٹریلر کو نمایاں طور پر مایوس کن قرار دیا ہے۔
’’انڈین ۲‘‘ اوراکشے کمار کی ’’سرپھرا‘‘ آمنے سامنے ہو ںگی، یہ دونوں فلمیں ۱۲؍ جولائی کو ریلیز کے لئے بھی تیار ہیں۔ یہ فلم سدھا کونگارا پرساد کی نیشنل ایوارڈ یافتہ تمل فلم’’سورارائے پوترو‘‘۲۰۰۲ءکا آفیشل بالی ووڈ ریمیک ہے جبکہ’’ کنگوا‘‘ اسٹار سوریہ نےاس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے ’’سرپھرا‘‘سے پروڈیوسر کی حیثیت سے انڈسٹری میں قدم رکھاہے ۔ فلم کے ٹریلر کے بعد پہلی جھلک نے متفقہ طور پر مثبت ردعمل حاصل کیا ہے جس میں بہت سے لوگوں نے اکشے کی مستند داڑھی والی شکل میں واپسی کی تعریف کی ہے۔ فلم کے دو گانے’مار اُڈی‘ اور’ خدایا‘ بھی ریلیز کیے گئے ہیں، جو اس کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
’’استری ۲‘‘ بمقابلہ ’’کھیل کھیل میں‘‘
شردھا کپور اس سال ۱۵؍اگست کو’’استری ۲‘‘ کے ساتھ سنیما گھروں میں واپس آرہی ہیں، جو کہ۲۰۱۶ء کی سپر ہٹ ’’استری‘‘کا سیکوئل ہے، دنیش وجن کی ہارر کامیڈی یونیورس کی اس فلم میں زیادہ تر پرانی کاسٹ ہے جبکہ ایک دلچسپ کیمیو میں تمنا بھاٹیہ نظر آئیں گی۔ فلم کے ٹیزر نے حقیقی معنوں میں انٹرنیٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے جس میں بہت سے لوگ’’ استری ‘‘کی دنیا کو دوبارہ دیکھنے کیلئے یوم آزادی تک گنتی کر رہے ہیں۔
ایک اور تصادم کے لئے، اکشے کمار ۱۵؍اگست کو شردھا کے ساتھ اپنی فلم’’ کھیل کھیل میں‘‘ کے لئے سرخیوں آئیں گے۔ اس فلم میں اکشے کے علاوہ تاپسی پنو، ایمی ورک اور فردین خان سمیت دیگر اداکار شامل ہے ، ملٹی اسٹارر فلم نے یوم آزادی کی تعطیل کا اچھا استعمال کرنے کے لئے اپنی تاریخ ستمبر کی ابتدائی ریلیز سے پہلے سے طے کررکھی تھی۔
جان ابراہم اور شروری واگھ کی ’’ ویدا‘‘ کا خاص ذکر کرنا ضروری ہے۔ یہ فلم’ استری ۲ ‘اور ’ کھیل کھیل میں‘کو اچھا مقابلہ دے سکتی ہے، اپنے کام کی بدولت شروری نے یہ فلم حاصل کی تھی ۔ ان کی سپر ہٹ فلم مونجیا اب بھی تھیٹرس میں ہے۔
’’دیورا‘‘ بمقابلہ ’’دے کال ہِم اوجی‘‘
جونیئر این ٹی آر کی’’ دیورا: پارٹ ۱‘‘ابتدائی طور پر اپریل کے شروع میں ریلیز ہونے والی تھی۔ اس تاریخ کو پھر دسہرے تک ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم، کوراتلا شیوا کی ہدایت کاری میںبننے والی اس فلم کو ۲۷؍ستمبر کو ریلیزکیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ ایس ایس راجامولی کی’’ آر آر آر‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد’’دیورا‘‘جونیئر این ٹی آر کی پہلی ریلیز ہوگی۔ جوش و خروش میں اضافہ کرنے کے لئے،’’دیورا ‘‘ کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا جس میں اداکار دُہرےکردار میں ہوں گے۔
دیورا کے ساتھ پون کلیان کی فلم ’’دے کال ہِم او جی ‘‘ہے۔ سجیت کی ہدایت کاری میں’’ دے کال ہِم او جی ‘‘اداکار کی سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے رکی ہوئی تھی۔ آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد اور اداکار اپنی جنا سینا پارٹی کے ذریعے پیتھا پورم حلقہ سے جیت کرآئے ہیں، کہا جاتا ہےفلم ’’ دے کال ہِم او جی ‘‘ ۲۷؍ستمبر کو ریلیز کے لئے تیار ہے۔ایسا بھی کہا جارہاہے کہ یہ فلم ۲۰۲۵ءتک بھی ریلیز ہوسکتی ہے حالانکہ اس تعلق سےکوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اس تاریخ پر ہی دولخیر سلمان کی فلم ’’ لکی بھاسکر ‘‘۲۷؍ستمبر کو ریلیز کے لئے تیار ہے، یہ فلم مذکورہ ٹائٹلز کے باکس آفس کلیکشن کے لئے واضح خطرہ بن سکتی ہے۔ دولخیر سلمان نے حال ہی میں ’’کالکی : اے ڈی ۲۸۹۸‘‘میں مہمان اداکار کے طورپرشرکت کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔
’’پشپا ۲: دی رول‘‘ بمقابلہ’’چھاوا‘‘
اس سال کے سب سے بڑے اپ سیٹس میں سے ایک’’ پشپا ۲: دی رول‘‘ کا اچانک ملتوی ہونا تھا۔ سوکمار کی ہدایت کاری میں، اللو ارجن نے اپنے قومی ایوارڈ یافتہ ٹائٹل رول کو دوبارہ پیش کیا، یوم آزادی کی ریلیز کے لئے طویل عرصے سے تیار ’’ پشپا ۲‘‘ اب ۶؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ رشمیکا مندانا نےبھی سیکوئل میں شری ولی کاکردار ادا کیا ہے۔ اہم تاخیر کے لئے فلمسازوں کی طرف سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
وکی کوشل کی ’’چھاوا‘‘ بھی ۶؍دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ بالی ووڈ اداکار چھترپتی سنبھاجی مہاراج، چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا مندانا اور اکشے کھنہ بھی ہیں۔ فلم کی پیشرفت پر کوئی اپ ڈیٹ شیئر نہیں کیا گیا ہے۔
آپ باکس آفس پر ان بڑے بینر کے کس مقابلے کے منتظر ہیں؟