• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سشمتا سین کی کم عمر مداح سے ملاقات، ویڈیو وائرل، صارفین نے خوب پذیرائی کی

Updated: October 08, 2024, 8:43 PM IST | Mumbai

ممبئی کی سڑکوں پر سشمتا سین نے اپنے ایک کم عمر مداح سے بات کی جس کا نام ’’پرنس‘‘ تھا۔ اداکارہ نے اس سے ملنے کے بعد خوشدلی سے کہا کہ ’’مَیں پرنسیس ہوں۔‘‘

Sushmita Sen meeting her fan. Photo: INN
سشمیتا سین اپنے مداح سے ملاقات کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سابق مس یونیورس اور اداکارہ سشمتا سین بلاشبہ ہندی سنیما کی شائستہ اور مہذب ستاروں میں سے ایک ہیں۔ ۴۸؍ سالہ اداکارہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی ’’ڈاؤن ٹو ارتھ‘‘ شخصیت کا مظاہرہ کیا اور یہ لمحہ کیمرے میں قید ہوگیا۔ ممبئی میں ایک تقریب سے واپس آتے ہوئے اداکارہ نے کار روک کر ایک چھوٹے بچے سے ملاقات کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سشمتا سین کے اس عمل کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹے لڑکے نے سشمتا سین کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا تو انہوں نے فوراً اس کے قریب گاڑی روکی اور شیشہ نیچے کرکے اس سے مصافحہ کیا، اور پھر اس کا نام پوچھا۔ لڑکے نے اپنا نام پرنس بتایا۔ سابقہ مس یونیورس نے کہا کہ ’’پرنس! آپ سے مل کر بہت اچھا لگا،‘‘ اور پھر خوش مزاجی سے کہا کہ ، ’’میں پرنسیس ہوں۔‘‘ اس کے بعد انہوں نے بچے کو بوسہ دیا اور وہاں سے چلی گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: دپیکا سے پہلی ملاقات نے سنجے لیلا بھنسالی کو مسحور کردیا تھا

جلد ہی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جنہوں نے سشمتا سین کی شائستہ طبیعت پر تبصرہ کرنا شروع کر دیا۔ان کے ایک مداح نے لکھا کہ ’’ان کی بات ہی الگ ہے، حقیقی مس یونیورس پرنسیس ہیں۔‘‘ ایک اور نے کہا کہ ’’وہ حلیم مزاج اداکارہ ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK