تمل اداکار وجئے نے رمضان کے مہینے میں چنئی میں افطاری پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ یاد رہے کہ وجئے اپنی آخری فلم ’’جانا نیاگن‘‘ کے بعد اداکاری کو الوادع کہنے والے ہیں جبکہ سیاست میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 08, 2025, 5:34 PM IST | Chennai
تمل اداکار وجئے نے رمضان کے مہینے میں چنئی میں افطاری پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ یاد رہے کہ وجئے اپنی آخری فلم ’’جانا نیاگن‘‘ کے بعد اداکاری کو الوادع کہنے والے ہیں جبکہ سیاست میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تمل اداکار وجئے، جو جلد ہی اپنی پارٹی تملیگا ویٹری کازہاگم (ٹی وی کے) کے ذریعے سیاست میں قدم رکھیں گے، نے رمضان کے مہینے میں چنئی میں افطاری کا اہتمام کیا تھا۔ وجئے، جو افطاری کے موقع پر اپنے مہمانوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، نے افطاری سے قبل دعا میں بھی حصہ لیا۔ اے این آئی نے ایک ویڈیوپوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وجئے دیگر افراد کے ساتھ مل کر روزہ کھول رہے ہیں۔ اے این آئی نے ویڈیوکے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’تملیگا ویٹری کازہاگم کے بانی اور چیف وجئے نے رمضان کے مہینے میں چنئی میں افطاری کا اہتمام کیا تھا۔ ‘‘ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وجئے نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جبکہ روزہ کھولنے سے قبل دعا مانگ رہے ہیں۔
Thalapathy Vijay joins the #Iftar celebrations and breaks his fast 🤍🙏🏼 #TVKVijay @actorvijay @TVKVijayHQ pic.twitter.com/GbzPCsDDe0
— Vijay Fans Trends (@VijayFansTrends) March 7, 2025
سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیووائرل ہوا ہے جس میں وجئے افطاری میں حصہ لینے والے افراد کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ افطاری کی یہ تقریب رویا پاتھ وائے ایم سی اے میں منعقد کی گئی تھی۔دیگر تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وجئے کے تقریب میں داخل ہونے کے بعد ان کے چند مداح ان کے ساتھ تصاویر بھی نکال رہے ہیں۔ وجئے نے ہال کے باہر موجود لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی ڈھیروں تصاویر اور ویڈیو ڈالے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: میں سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی: ماورہ حسین
وجئے سیاست میں داخل ہوں گے
آخری مرتبہ وجئے کو وینکت پربھو کی فلم ’’دی گوٹ‘‘ میں دیکھا گیا تھا اور وہ جلد ہی ایچ ونوتھ کی فلم ’’جانانیاگن ‘‘میں بھی نظر آئیں گے۔ ٹی وی کے کی اپنی ایک ریلی میں انہوں نے تصدیق کی تھی کہ یہ ان کی حتمی فلم ہوگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ۶۹؍ ویں فلم ان کے اداکاری کے کریئر کی آخری فلم ہوگی۔‘‘انہوں نے دہرایا تھا کہ وہ سیاست پر توجہ مرکوز کر کے لوگوں کی فلاح و بہود کیلئے خود کو وقف کرنا چاہتے ہیں۔