انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ کارروائیاں حالیہ بڑے بجٹ کی تیلگو فلموں اور ان کے باکس آفس کلیکشن کے حوالے سے جاری نگرانی کو نمایاں کرتی ہیں۔
EPAPER
Updated: January 22, 2025, 8:23 PM IST | Inquilab News Network | Hyderabad
انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ کارروائیاں حالیہ بڑے بجٹ کی تیلگو فلموں اور ان کے باکس آفس کلیکشن کے حوالے سے جاری نگرانی کو نمایاں کرتی ہیں۔
انکم ٹیکس (آئی ٹی) محکمہ نے بدھ کو سپر ہٹ فلم "پشپا ۲: دی رول"، جس میں جنوبی ہند کے سپر اسٹار اللو ارجن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، کے ڈائریکٹر سُکمار کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ بنجارہ ہلز میں واقع دفتر پر چھاپہ کی کارروائی، ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھی جس میں سکمار اور متھری مووی میکرز کے دیگر ممبران کی جائیدادوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان کارروائیوں کے مزید جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل منگل، ۲۱ جنوری کو آئی ٹی محکمہ نے تلنگانہ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین معروف پروڈیوسر وی وینکٹ رمنا ریڈی، جو دل راجو کے نام سے مشہور ہیں، کی جوبلی ہلز میں واقع رہائش گاہ سمیت کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ دل راجو نے کئی مشہور تیلگو فلمیں پروڈیوس کی ہیں جن میں حالیہ فلم "گیم چینجر" بھی شامل ہے۔ اس فلم میں رام چرن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اکشے کمار تیلگو فلم ’’کنپّا ‘‘ میں بھگوان شیوا کے کردار میں نظر آئیں گے
آئی ٹی محکمہ کی حالیہ کارروائیاں مبینہ طور پر ٹیکس چوری کے الزامات سے جڑی ہوئی ہیں۔ محکمہ نے ان پروڈیوسرز کی جائیدادوں پر کارروائیاں کیں جو بڑے بجٹ کی فلموں، مثلاً "پشپا ۲" اور "گیم چینجر" سے منسلک ہیں۔ ذرائع کے مطابق، منگل سے شروع ہوئی چھاپہ کی کارروائیاں مزید ۲ دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ دل راجو کی اہلیہ تیجسونی نے ان چھاپوں کو "معمول کی چیکنگ" قرار دیا جبکہ انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ کارروائیاں حالیہ بڑے بجٹ کی تیلگو فلموں اور ان کے باکس آفس کلیکشن کے حوالے سے جاری نگرانی کو نمایاں کرتی ہیں۔