رامسے برادرس کے ڈائریکشن میں بنے۹۰ء کی دہائی کے مقبول ترین ڈراؤنےسیریل کو زی۵؍پر دوبارہ نشر کئے جانے کا اعلان کیا گیا۔
EPAPER
Updated: November 18, 2024, 10:18 PM IST | Mumbai
رامسے برادرس کے ڈائریکشن میں بنے۹۰ء کی دہائی کے مقبول ترین ڈراؤنےسیریل کو زی۵؍پر دوبارہ نشر کئے جانے کا اعلان کیا گیا۔
ہندوستان کے معروف ٹی وی پلیٹ فارم زی۔۵؍( ZEE5 )نے اعلان کیا ہے کہ آئکونک ہارر سیریل ’زی ہارر شو‘ دوبارہ پیش کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ یہ سیریل۱۹۹۰ءکی دہائی کے شوز کی دوبارہ پیش کئے جانے والے سیریل کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے ۔ ان میں سونی ٹی وی پر ’سی آئی ڈی‘ اور دوردرشن پر’ فوجی‘ شامل ہیں جو چھوٹے پردے پر واپس آ رہے ہیں۔ ہارر شو کے تعلق سے زی ٹی وی نے سوشل میڈیا پر ۱۵؍سیکنڈ کے ٹیزر کے ساتھ لکھا’’تیار ہو جائیے کیونکہ یہ خوف کا انجام نہیں، شروعات ہے۔ زی ہارر شو جلد آرہا ہے زی۔۵؍پر بالکل مفت۔ واضح رہے کہ۱۹۹۳ءسے ۲۰۰۱ءتک زی ٹی وی پر نشر ہونے والا’زی ہارر شو‘ ہندوستان کی ہار انڈسٹری کا لیڈر تھا۔ شو کے ۳۵۰؍سے زیادہ اپیسوڈ ہندوستانی ٹیلی ویژن پر نشر ہوئے جس نے اسے ۹۰ءکی دہائی کے سب سے مقبول اور طویل چلنے والے ہفتہ وار شوز میں سے ایک بنا دیا۔
یہ بھی پڑھئے: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بادشاہ کے کنسرٹ میں شرکت
’زی ہارر شو‘رامسے برادرس نے بنایا تھا، جنہیں ہندوستانی ہارر فلموں کے پیش رو کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے سامعین کو بھوتوں کے ظہور، متروک مکانات اور اندھیرے میں چھپے ہوئے تاریک رازوں سے بھرے قصوں سے مسحور کر دیا۔ ’زی ہارر شو‘ایک ایسی سیریز تھی جس کے ہر اپیسوڈ میں غیر معمولی سرگرمیوں، متروک مکانات، انتقامی ارواح یا ملعون اشیاء پر مرکوز ایک خود مختار کہانی پیش کی جاتی تھی۔ ہر اپیسوڈ میں خطرناک موسیقی ہوتی تھی جسے اجیت سنگھ اور اتّم سنگھ نے کمپوز کیا تھا۔ موسیقی ایسی ہوتی تھی کہ مضبوط اعصاب کا ملک بھی ڈر جاتا تھا۔پہلا سیریل، جس کا عنوان’ دسکت‘ تھا، میں پنکش دھیر، شگفتہ علی اور ارچنا پورن سنگھ نے اداکاری کی تھی۔ یہ۹؍ اگست ۱۹۹۳ءکو نشر ہوا تھا۔ آخری قسط جس میں روہت روئے اور دیپ شیکھا ناگپال نے اداکاری کی تھی جو ۲۰۰۱ءمیں نشر ہوا تھا۔