• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سینسر بورڈ نے ’’ویدا‘‘ سے ۹؍ منٹ ۱۴؍ سیکنڈ کے مناظر حذف کئے

Updated: August 10, 2024, 6:03 PM IST | Agency | Mumbai

نکھل اڈوانی کی ہدایتکاری اور جان ابراہم اور شروری واگھ کی اداکاری سے سجی فلم ’’ویدا‘‘ سے نصف سے زائد درجن مناظر حذف کئے گئے ہیں۔ اس طرح فلم سے کل ۹؍ منٹ ۱۴؍ سیکنڈ کے منظر ہٹائے گئے ہیں۔ فلم کی طوالت ۲؍ گھنٹے ۳۰؍ منٹ ہوگئی ہے۔ یہ فلم ۱۵؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

فلمساز نکھل اڈوانی کی آنے والی ایکشن ڈراما فلم ’’ویدا‘‘ میں سینسر بورڈ نے متعدد مناظر کاٹ دیئے ہیں۔ جان ابراہم اور شروری واگھ کی اداکاری سے سجی اس فلم کے فلمسازوں نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) پر الزام لگایا کہ وہ فلم کو پیشگی بھیجنے کے باوجود بورڈ اسے سرٹیفکیٹ دینے سے گریز کر رہا ہے۔ ان کے بیان کے فوراً بعد بورڈ نے فلم کو ’’یو اے‘‘ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کرن جوہر سونی ٹی وی کے شو’آپ کا اپنا ذاکر‘ میں شرکت کریں گے

بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلم میں کئی مناظر کاٹے گئے ہیں۔ بورڈ نے پوری فلم میں ۹؍ منٹ ۱۴؍ سیکنڈ کے مناظر حذف کردیئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں یہ مناظر ہٹائے یا تبدیل کئے گئے ہیں:
(۱) ایک منٹ ۱۶؍ سیکنڈ طویل ترمیم شدہ انتباہ اور وائس اوور شامل کیا گیا۔
(۲) خواتین اور سماجی شناخت کو نشانہ بنانے والے ایک توہین آمیز مکالمے میں ترمیم کی گئی۔
(۳) ۲؍ منٹ ۱۶؍ سیکنڈ کا ایک طویل منظر حذف کیا گیا جس میں ایک شخص پھانسی پر لٹکا ہوا ہے۔ 
(۴) جودھپور ہائی کورٹ سے ’’جودھپور‘‘ کو نکال دیا گیا ہے اور عدالت کے اندر تشدد کے مناظر میں ۳۰؍ فیصد کمی کی گئی ہے۔ 
(۵) موبائل فون پر سنسکرت شلوک سننے والے ایک شخص کا منظر ہٹا دیا گیا ہے۔ 
(۶) ایک گالی کو دوسرے لفظ سے بدل دیا گیا ہے۔ 
(۷) کرنسی نوٹوں کے ٹکڑے پھاڑنے کے منظر دھندلے کردیئے گئے ہیں۔ 
(۸) ایک ایسا منظر نکالا گیا ہے جس میں ایک جگہ لکھا ہوا ہے، ’’برہمن سب ... شودر کا بیٹا‘‘۔
مذکورہ بالا کٹوتیوں اور ترامیم کے بعد فلم کی کل طوالت ۲؍ گھنٹے ۳۰؍ منٹ ہے۔ 

ذرائع نے مینز ایکس پی کو بتایا کہ ’’آر سی کے پریزائیڈنگ آفیسر پدم شری رمیش پتنگے تھے۔ وہ فلموں سے متنازع مناظر نکالنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں، انہوں نے متنازع فلم ’’ہمارے بارہ‘‘ کی بھی سینسرشپ کی تھی۔ خیال رہے کہ ’’ویدا‘‘ ۱۵؍ اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم باکس آفس پر اکشے کمار اور فردین خان کی ’’کھیل کھیل میں‘‘، راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی ’’استری۔۲‘‘، سنجے دت اور رام پوتھینی کی ’’ڈبل آئی اسمارٹ‘‘ اور روی تیجا کی ’’مسٹر بچن‘‘ سے ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK