حالیہ انٹرویو میں ’’استری۲‘‘ کے اداکار راجکمار راؤ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں صرف ۱۸؍ روپے تھے۔ اگلے وقت کب کھانا ملے گا، اس کا اندازہ نہیں تھا۔ راجکمار راؤ کو پہلی فلم کے صرف ۱۱؍ ہزار روپے ملے تھے۔
EPAPER
Updated: August 15, 2024, 9:11 PM IST | Mumbai
حالیہ انٹرویو میں ’’استری۲‘‘ کے اداکار راجکمار راؤ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں صرف ۱۸؍ روپے تھے۔ اگلے وقت کب کھانا ملے گا، اس کا اندازہ نہیں تھا۔ راجکمار راؤ کو پہلی فلم کے صرف ۱۱؍ ہزار روپے ملے تھے۔
اگر ابتدائی رپورٹس اور ایڈوانس بکنگ کے اعدادوشمار پر یقین کیا جائے تو راجکمار راؤ اپنے کریئر کی سب سے ہٹ فلم دینے کے دہانے پر ہیں۔ ان کی فلم ’’استری۔۲‘‘ تھیٹروں میں ریلیز ہوچکی ہے جس کی ہر طرف پذیرائی کی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ راجکمار راؤ کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔ انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی جدوجہد کے بارے میں بتایا کہ اگرچہ انہوں نے ایف ٹی آئی آئی سے تعلیم حاصل کی ہے، لیکن بطور اداکار کام کی تلاش میں ممبئی منتقل ہونے کے بعد انہیں کڑے وقت سے گزرنا پڑا تھا۔ انہوں نے اس وقت کو یاد کیا جب ان کے بینک اکاؤنٹ میں صرف ۱۸؍ روپے تھے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور تھے کہ وہ اگلا کھانا کب کھاسکیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: ۱۵؍ اگست ۱۹۴۷ء کو ریلیز ہونے والی آزاد ہندوستان کی پہلی سپر ہٹ فلم ’’شہنائی‘‘
یوٹیوب چینل پر سشانت سنہا سے بات چیت کرتے ہوئے راجکمار نے کہا کہ وہ ۲۰۰۸ء میں ممبئی آئے تھے مگر انہیں پہلی فلم ۲۰۱۰ء میں ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے یاد ہے کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں صرف ۱۸؍ روپے تھے اور میرے دوست کے اکاؤنٹ میں ۲۱۔ ہم سوچر ہرے تھے کہ ہم اگلے وقت کا کھانا کیسے کھائیں گے۔‘‘
راجکمار کو ان کی پہلی فلم کیلئے صرف ۱۱؍ ہزار روپے ملے تھے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا راج کمار نے کبھی کوئی فلم محض پیسوں کیلئے کی ہے، اداکار نے کہا کہ انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’’اگلی فلم ’’راگنی ایم ایم ایس‘‘ کیلئے مجھے ایک لاکھ روپے ملے تھے۔ میری زندگی بہت سادہ تھی۔ مَیں ایک فلیٹ میں ۲؍ افراد کے ساتھ رہتا تھا۔ کبھی کبھی اشتہار کرتا تھا تو کچھ پیسے مل جاتے جیسے ۸؍ سے ۹؍ ہزار۔‘‘
انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں کبھی کسی فلم کیلئے کوئی دوسرے اداکار سے تبدیل کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں ۲؍ مرتبہ ایسی صورتحال کا سامنا کرچکے ہیں۔ تاہم، انہوں نے فلموں کے نام نہیں بتائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کائی پوچے کے بعد ایک مرتبہ مَیں نے اگلی فلم کیلئے معاہدہ پر دستخط بھی کئے تھے۔ پھر کچھ دنوں بعد انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایک بار پھر ایسا ہوا کہ تقریباً سب کچھ ہو چکا تھا جس میں لک ٹیسٹ اور پوسٹر شوٹ شامل تھا اور پھر میں نے اخبار میں پڑھا کہ مجھے تبدیل کر دیا گیا ہے۔‘‘
اسی دوران شردھا کپور نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی ایک فلم میں کردار ادا کرنے کے بعد ٹیم کے ساتھ کیک بھی کاٹا تھا اور پھر اچانک ان سے کہا گیا کہ ’’تمہاری جگہ کسی دوسری اداکارہ کو لے لیا گیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ سننا بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ہی اداکار کی ’’استری۔۲‘‘ تھیٹر وں میں ریلیز ہوئی ہے جس کی مداح اور ناقدین، خوب پذیرائی کررہے ہیں۔ فلم بینوں ککا اندازہ ہے کہ ’’استری۔۲‘‘ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوگحی۔