ناڈیا والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ نے ٹائیگر شراف کی سالگرہ کے موقع پر "باغی ۴" کا پوسٹر جاری کیا ہے- ٹائیگر شراف نے کہا "اس فرینچائز نے بطور ایکشن ہیرو میری منفرد شناخت قائم کی ہے-"
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 9:59 AM IST | Mumbai
ناڈیا والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ نے ٹائیگر شراف کی سالگرہ کے موقع پر "باغی ۴" کا پوسٹر جاری کیا ہے- ٹائیگر شراف نے کہا "اس فرینچائز نے بطور ایکشن ہیرو میری منفرد شناخت قائم کی ہے-"
ناڈیا والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ نے ٹائیگر شراف کی سالگرہ پر ان کی نئی فلم "باغی ۴" کا پوسٹر جاری کر کے مداحوں کو خوش کردیا ہے- یاد رہے کہ اس فلم کا اعلان نومبر میں کیا گیا تھا جب فلمسازوں نے ٹائیگر کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا تھا- اس فلم میں سجنے دت، ہرناز سندھو اور سونم باجوا بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے- پروڈکشن ہاؤس ناڈیا والا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ نے ٹائیگر شراف کی سالگرہ کے موقع جاری کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ "سالگرہ مبارک ٹائیگر شراف- آپ کا یہ سال ایکشن سے بھرپور ہو رونی-" واضح رہے کہ فلم میں ٹائیگر شراف کے کردار کا نام رونی ہے- ٹائیگر شراف نے بھی ایک پوسٹ ڈالی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ کس طرح اس فرینچائز نے بطور ایکشن ہیرو ان کی شناخت بنائی ہے اور اب وہ اس شناخت کو تبدیل کرنے کیلئے بھی تیار ہے-
یہ بھی پڑھئے: راج کپور کی لالٹین یکم مارچ سے پرائم منسٹر میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس مرتبہ ان کا کردار مختلف ہے اور انہیں امید ہے کہ مداح اس مرتبہ بھی ان کے کردار کو اسی طرح قبول کریں گے جس طرح ۸؍ سال پہلے کیا تھا- فلم کے نئے پوسٹر میں ٹائیگر شراف شدید غصے میں نظر آرہے ہیں جبکہ ان کی پیشانی سے خون کے قطرے ٹپک رہے ہیں اور ان کے ہونٹوں تک سگریٹ دبی ہے- پوسٹر پر لکھا ہے کہ اس مرتبہ یہ ویسے نہیں ہیں جیسے پہلے تھے- ٹائیگر شراف کے پوسٹ ڈالنے کے بعد ارجن کپور نے کمینٹ کیا "آتنگ-" جبکہ مونی رائے نے کمینٹ میں لکھا "بیسٹ-" ٹائیگر شراف کی والدہ عائشہ شراف نے کمینٹ میں لکھا ہے "یہ سالگرہ کا اب تک کا بہترین تحفہ ہے-"
اس فلم کی ہدایتکاری اے ہرشا نے کی ہے جبکہ یہ ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی-