• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج اسٹارڈم تیار کیا جاتا ہے، صرف ۵؍ اداکار حقیقی سپر اسٹار ہیں: ارشد وارثی

Updated: October 24, 2024, 7:47 PM IST | Mumbai

حالیہ انٹرویو میں ارشد وارثی نے بتایا کہ آج کی دنیا میں اسٹارڈم تیار کیا جاتا ہے۔ فالوورز خریدے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد بتاکر بتایا جاتا ہے کہ وہ اسٹار ہیں۔ مگر یہ سب ایک وہم ہے۔ ہندی سنیما میں صرف ۵؍ ہی سپر اسٹارز ہیں۔ یہ حقیقی اسٹارز ہیں۔ انہیں اپنا اسٹارڈم ظاہر کرنے کیلئے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دکھانا ضروری نہیں ہے۔

Arshad Warsi Photo: INN
ارشد وارثی۔ تصویرـ : آئی این این

’’سپر اسٹار‘‘ ایک ایسی اصطلاح ہے جو اِن دنوں کسی بھی اداکار کیلئے دھڑلے سے استعمال کرلی جاتی ہے۔ مگر ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں ایک ایسا دور بھی گزرا ہے جب یہ اصطلاح صرف ان اداکاروں کیلئے استعمال ہوتی تھی، جو واقعی سپر اسٹار تھے۔ موجودہ دور میں اس اصطلاح کو کافی ہلکا کردیا گیا ہے۔ دورِ حاضر میں کیا آپ کسی ایسے اداکار کو جانتے ہیں جو محض اپنے نام کی طاقت سے لوگوں کو سنیما گھروں میں کھینچ سکے؟

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارشد وارثی نے کہا کہ آج کے سوشل میڈیا کے دور میں چند اداکاروں کو چھوڑ کر باقی سبھی مینوفیکچرڈ اسٹارڈم کی زندگی جی رہے ہیں۔ اسی انٹرویو میں ارشد وارثی نے بالی ووڈ کے پانچ حقیقی سپر اسٹارز کا نام لیا ۔ یہ وہ اداکار ہیں جو باکس آفس پر اپنی طاقت رکھتے ہیں۔ اپنے نام پر مداحوں کو سنیما گھروں تک کھینچ لانے کی وقت رکھتے ہیں۔ ارشد وارثی نے بالی ووڈ ببل سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’بدقسمتی سے آج اسٹارڈم ایک تیار شدہ پروڈکٹ بن چکا ہے، اب یہ حقیقی نہیں رہا ہے۔ اسٹارڈم اب صرف ایک وہم ہے۔ یہ ایک تخلیق شدہ اور تیار کردہ سامان ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سونم کپور فرانسیسی فیشن برانڈ ڈائر کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

ہندوستانی سنیما کے پانچ حقیقی سپر اسٹارز کا نام دیتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ ’’میرے لئے سپر اسٹارز اور اسٹارڈم کے مالک، دلیپ کمار، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اور سلمان خان ہیں۔ یہ ستارے ہیں اور ان کا اسٹارڈم ہے۔ انہیں اپنے آپ کو یہ کہلوانے کیلئے کہ وہ سپر اسٹارز ہیں، کسی سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔ میرے خیال میں یہ اسٹارڈم ہے، نہ کہ آپ کے فالوورز یا آپ کے خریدے ہوئے فالوورز۔‘‘ انہوں نے متاثر کن افراد کے بارے میں بھی بات کی اور حقیقی ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کو زندہ کرنے اور انہیں سامنے لانے کیلئے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی تعریف کرتے ہوئے ان کی مقبولیت کو عارضی قرار دیا۔ ارشد وارثی کی اگلی فلم ’’بندہ سنگھ چودھری‘‘ ہے جو ۲۵؍ اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ان کی اگلی چند فلموں میں تگمانشو دھولیا کی ’’گھمسان‘‘ ہے جہاں وہ ڈاکو کا کردار ادا کریں گے۔ علاوہ ازیں، وہ ہرمن باویجا کی ’’بھاگوت‘‘، اکشے کمار کے ساتھ ’’جولی ایل ایل بی۳‘‘ ، ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ اور ’’دھمال ۴‘‘ کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK