• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی ایم ڈی بی: ترپتی ڈمری ۲۰۲۴ء میں ہندوستان کی سب سے زیادہ مشہور اسٹار

Updated: December 05, 2024, 6:29 PM IST | Mumbai

آئی ایم ڈی بی ۲۰۲۴ء کی فہرست کے مطابق ہندوستان کی سب سے مشہور فلم اسٹار ترپتی ڈمری ہیں۔ ان کے بعد دپیکا پڈوکون، ایشان کھٹر اور شاہ رخ خان ہیں۔

Tripti Dimri. Image: X
ترپتی ڈمری۔ تصویر: ایکس

بالی ووڈ میں ترپتی ڈمری کی شہرت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔ آئی ایم ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں اداکارہ ۲۰۲۴ء کی مقبول ترین ہندوستانی اسٹار کے طور پر ابھری ہیں۔ وہ شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ سمیت تفریحی دنیا کی معروف شخصیات کو پیچھے چھوڑ کر سرفہرست مقام حاصل کر چکی ہیں۔ جمعرات کو، آئی ایم ڈی بی نے اُن فلمی شخصیات کی فہرست جاری کی جنہوں نے ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنائی۔ ترپتی کے بعد، دوسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون، اس کے بعد ایشان کھٹر، شاہ رخ خان اور شوبھیتا دھولیپالا ہیں۔ شروری واگھ چھٹے نمبر پر، ایشوریہ رائے ساتویں اور سمانتھا روتھ پربھو آٹھویں نمبر پر ہیں۔ عالیہ بھٹ اور پربھاس نے بالترتیب ۹؍ ویں اور ۱۰؍ ویں مقام پر قبضہ کیا ہے۔ 

ناموں کا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ڈی بی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’انتظار ختم! ۲۰۲۴ء کے سب سے مشہور ہندوستانی ستارے پیش ہیں جنہوں نے ہماری اسکرینوں اور آپ کی آئی ایم ڈی بی کے سرچ پر سب سے زیادہ جگہ حاصل کی۔ کیا آپ کے پسندیدہ اداکار اس فہرست میں ہیں؟‘‘ واضح رہے کہ یہ فہرست اُن ستاروں پر مشتمل ہے جو ۲۰۲۴ء کے دوران آئی ایم ڈی بی کی ہفتہ وار درجہ بندی میں مسلسل ٹاپ ۱۰؍ میں رہے ہیں۔ اسے آئی ایم ڈی بی کے ماہانہ ۲۵۰؍ ملین سے زیادہ صارفین کی سرچ کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’پشپا ۳‘‘ ۶؍ سال بعد ریلیز ہوگی، فلم کا پروڈکشن ۲۰۲۸ء میں شروع ہوگا

ترپتی ڈمری نے آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں شامل ہونے پر اظہار تشکر کیا۔ ایک بیان میں اداکارہ نے کامیابی کا سہرا اپنے مداحوں کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس فہرست میں اول نمبر پر آنا، ایک اعزاز ہے۔ یہ پہچان میرے مداحوں کی ناقابل یقین حمایت اور ہر اس شخص کی محنت کا ثبوت ہے جس کے ساتھ مجھے تعاون کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ دلچسپ پروجیکٹس پر کام کرنے سے لے کر بھول بھلیاں ۳؍ کے ساتھ ۲۰۲۴ء کو سمیٹنے تک، یہ میرے لیے ایک یادگار سال رہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK