• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ترپتی ڈمری کی بڑھتی شہرت، مادھوری دکشت کے مدمقابل فلم سائن کی

Updated: September 27, 2024, 12:09 PM IST | Mumbai

’’اینیمل‘‘ کی کامیابی کے بعد ترپتی ڈمری راتوں رات اسٹار بن گئیں اور انہیں یکے بعد دیگرے پروجیکٹس مل رہے ہیں۔ فلمی ذرائع کے مطابق انہوں نے حال ہی میں مادھوری دکشت کے مدمقابل ایک فلم سائن کی ہے۔

Tripti Dimri. Image: X
ترپتی ڈمری۔ تصویر: ایکس

’’اینیمل‘‘ کی ریلیز کے بعد سے ترپتی ڈمری لائم لائٹ میں آگئی ہیں اور انہیں ایک کے بعد ایک بڑی فلمیں مل رہی ہیں۔ ’’بیڈ نیوز‘‘ کی ریلیز کے بعد اب ترپتی ڈمری ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ کی ریلیز کی تیاری کر رہی ہے، جس میں کارتک آرین، ودیا بالن، اور مادھوری دکشت مرکزی کردار میں ہیں۔ پیپنگ مون کی تازہ رپورٹ کے مطابق، ترپتی ڈمری نے مادھوری دکشت کے مدمقابل ایک نیا کامیڈی ڈرامہ سائن کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’پلاٹ کی تفصیلات فی الحال مخفی رکھی گئی ہیں لیکن اس پروجیکٹ میں ۱۹۹۰ء کی دہائی کی ایک لیجنڈری اداکارہ (مادھوری دکشت) کو آج کی سب سے زیادہ مطلوب ہیروئن (ترپتی ڈمری) کی جوڑی بنائی گئی ہے۔ فلم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ایک مزاحیہ ڈرامہ ہے جو تین کرداروں کے ارد گرد مرکوز ہے، جس میں ایک مرد کردار کا طے ہونا ابھی باقی ہے۔ مادھوری اور ترپتی بظاہر ایک ماں بیٹی کی جوڑی کا کردار ادا کریں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلم میں کام کرنے کا فیصلہ، رشتہ داروں نے خوب طعنے دیئے تھے: ترپتی ڈمری

اس فلم کی ہدایتکاری سریش تریوینی کریں گے، جنہوں نے اس سے قبل ’’تمہاری سولو‘‘ اور ’’جلسہ‘‘ کی کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ ترپتی کے پاس اس وقت ۵؍ سے زیادہ فلمیں ہیں جن میں بھول بھلیاں ۳، وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو، دھڑک۲، اینیمل پارک، انوراگ باسو کا بلا عنوان پروجیکٹ، اور سریش تریوینی کی متذکرہ فلم شامل ہیں۔ان کی اگلی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ اجے دیوگن کی ’’سنگھم اگین‘‘ کے ساتھ یکم نومبر کو باکس آفس پر ٹکرائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK