• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم میں کام کرنے کا فیصلہ، رشتہ داروں نے خوب طعنے دیئے تھے: ترپتی ڈمری

Updated: September 19, 2024, 10:10 PM IST | Mumbai

کترینہ کیف کے یوٹیوب چینل ’’کے بیوٹی‘‘ میں ترپتی ڈِمری نے فلم انڈسٹری میں آنے کے اپنے فیصلے اور رشتہ داروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے کے بارے میں کھل کر بات چیت کی۔

Tripti Dimri. Image: X
ترپتی ڈمری۔ تصویر: ایکس

فلم ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ (۲۰۱۹ء) سے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی ترپتی ڈمری کو رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ سے شہرت ملی۔ انہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کے رشتہ دار بھی ان کے فلم انڈسٹری میں شامل ہونے کے خلاف تھے، اور ان کے انتخاب کو حقیر سمجھتے تھے۔ ترپتی، کترینہ کے یوٹیوب چینل ’’کترینہ کیف بیوٹی گائیڈ‘‘ (کے بیوٹی) میں آئیں اور اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں اتراکھنڈ سے ہوں، لیکن پیدائش اور پرورش دہلی میں ہوئی۔ جب میں ممبئی آئی تو میرے لئے روزانہ کی بنیاد پر ۵۰؍ سے ۶۰؍ لوگوں کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ معاشرے میں اور میرے خاندان میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے میرے والدین کو برا بھلا کہا، جیسے `آپ نے اپنی بیٹی کو اس پیشے میں کیوں بھیجا ہے؟ وہ غلط لوگوں کے ساتھ گھومے گی، اس نے غلط انتخاب کیا ہے، آج کوئی بھی اس سے شادی نہیں کرنا چاہتا، وہ اب کبھی شادی نہیں کرے گی، وغیرہ۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ایسا وقت بھی تھا جب عامر خان کے والد طاہر حسین کو شدید مالی بحران کا سامنا تھا

ترپتی نے مزید کہا کہ ’’ایک وقت ایسا آیا کہ مَیں نے امید کھو دی۔ لیکن ایک چیز جو میں جانتی تھی، وہ یہ تھی کہ میں اپنے والدین کے پاس واپس نہیں جا سکتی اور ان سے یہ نہیں کہہ سکتی کہ مَیں ہار گئی۔ میری پہلی فلم ’’لیلیٰ مجنوں‘‘ کی ریلیز کے بعد میرے والدین کو مجھ پر فخر تھا۔‘‘ ترپتی نے ’’اینیمل‘‘ میں نظر آنے اور پھر ’’نیشنل کرش ‘‘بن جانے کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ مَیں نے جتنی بھی فلمیں کی ہیں، سبھی میں مجھے ناظرین کا پیار ملا ہے۔ لوگوں نے میرے کام کو پسند کیا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: کیا ’’سنگھم اگین‘‘ میں سلمان خان’’چلبل پانڈے‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گے؟

خیال رہے کہ ترپتی ڈمری کی اگلی فلم ’’وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو‘‘ راجکمار راؤ کے ساتھ ہے جو ۱۱؍ اکتوبر کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔ علاوہ ازیں، وہ وشال بھردواج کے ایک بلا عنوان پروجیکٹ کا بھی حصہ ہیں جس میں ان کے مقابل شاہد کپور ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK