• Mon, 24 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے مچھر بننے کیلئے بھی تیار ہوں: ابھے ورما

Updated: December 28, 2024, 9:30 PM IST | Mumbai

فلم ’’منجیا‘‘ سے شہرت پانے والے ابھے ورما نے امید ظاہر کی کہ وہ ’’کنگ‘‘ کا حصّہ ہوں گے۔ اپنے `’’ہیرو‘‘ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے فلم میں مچھر کا کردار بھی ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Abhay Verma. Photo: X
ابھے ورما۔ تصویر: ایکس

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے جس میں ان کی بیٹی سہانا بھی نظر آئیں گی۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’’مُنجیا‘‘ سے شہرت پانے والے ابھے ورما بھی ’’کنگ‘‘ کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ حال ہی میں ایک نیوز پورٹل کے ساتھ انٹرویو میں ابھے نے اس بارے میں وضاحت کی کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے فلم میں مچھر کا رول بھی ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایس ایس راجہ مولی کی نئی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ پرینکا چوپڑہ نظر آئیں گی

نیوز ۱۸؍ شوشا کے ساتھ حالیہ گفتگو میں، ابھے ورما نے آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کے بارے میں بات چیت کی۔ تاہم، انہوں نے تصدیق نہیں کی کہ وہ فلم کا حصہ ہیں یا نہیں۔ تاہم امید ظاہر کی کہ یہ ممکن ہے۔ ابھے نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو ’’خوش قسمت‘‘ محسوس کرتے ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں بات کر رہے ہیں کہ ’’وہ `کنگ‘‘ کا حصّہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ابھی تک سپر اسٹار سے ملنے کا موقع نہیں ملا، لیکن جب وہ ان سے ملیں گے تو شاید ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوجائیں گے۔ انہوں نے اس لمحے کو اپنے لئے جذباتی قرار دیا۔ ابھے نے کہا کہ ’’اُن (شاہ رخ) کیلئے تو میں پوری فلم میں دیوار پر بیٹھا مچھر بھی بن سکتا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کی اپنی دیرینہ خواہش کو حقیقت میں بدلنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر: انوپم کھیر اور ہنسل مہتا میں لفظی جھڑپ

خیال رہے کہ ’’کنگ‘‘ کے ذریعے ’’پٹھان‘‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند اور شاہ رخ، ہدایتکار اور اداکار کی جوڑی طور پر لوٹ رہے ہیں۔ ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ مارچ ۲۰۲۵ء میں شروع ہوگی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کی تیاری گزشہت ۶؍ ماہ سے جاری ہے جس میں سدھارتھ اور ان کی ٹیم نے دنیا بھر کے کئی مقامات کا جائزہ لیا ہے اور بین الاقوامی شہرت یافتہ اسٹنٹ ڈائریکٹرز کے ساتھ انوکھے ایکشن مناظر بھی ڈیزائن کئے ہیں۔ شاہ رخ خان اور سہانا کے ساتھ، ابھشیک بچن ’’کنگ‘‘ میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK