• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وشال بھردواج کی ’’ارجن استرا‘‘ میں شاہد کپور اور ترپتی ڈمری

Updated: December 08, 2024, 10:02 AM IST

ترپتی ڈمری وشال بھرواج کی فلم ’’ارجن استرا‘‘ میں شاہد کپور کےساتھ نظر آئیں گی۔ متعدد رپورٹس کے مطابق یہ فلم جنوری ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ترپتی ڈمری شاہد کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔ ترپتی ڈمری وشال بھردواج کی فلم ’’ارجن استرا‘‘ میں شاہد کپور کے ساتھ کلیدی کردار میں نظر آئیں گی۔ رپورٹس کے مطابق فلم کا پروڈکشن جاری ہے جبکہ ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کیلئے اسٹوڈیو سیٹ اپ کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم ۶؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔ اب تک فلم کی اسکرپٹ کے تعلق سے کوئی تفصیلا ت فراہم نہیں کی گئی ہے۔فلم ساز جلد ہی فلم کا پروڈکشن ختم کرسکتے ہیں کیونکہ اسے ۲۰۲۵ء میں ریلیز کیا جانے والا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس پر ’’جگرا‘‘ ریلیز، ہنسل مہتا نے عالیہ بھٹ کی فلم کی تعریف کی

یاد رہے کہ ترپتی ڈمری کو رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے انیس بزمی کی فلم بھول بھلیاں ۳؍ میں بھی اداکاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ فی الحال وہ سدھانت چترویدی کے ساتھ رومینس ڈراما ’’دھڑک ۲‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اسے دھرما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ یہ ۲۰۱۸ء کی فلم ’’دھڑک‘‘کا سیکوئل ہے۔ اس فلم سے جانوی کپور اوراشان کھڑ نے اپنی کریئر کی شروعات کی ہے۔حقیقی فلم مراٹھی فلم سیرت کا ری میک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK