• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہیک ہونے کے دو دن بعد رنویرالہ بادیا کے دونوں یوٹیوب چینل بحال

Updated: September 27, 2024, 6:22 PM IST | New Delhi

مشہور یوٹیوبر رنویر الہٰ بادیا کے یوٹیوب اکاؤنٹس، بشمول مقبول پوڈ کاسٹ چینل ’ بیئر بائسپس‘ سائبر حملے کا نشانہ بننے کے دو دن بعد بحال کردیئے گئے۔ اُن کی حذف شدہ ویڈیوز بھی واپس آ چکی ہیں۔ رنویر نے کہا کہ ہم اکاؤنٹ کی سیکوریٹی کو بہتر بنانے کیلئے اقدام کررہے ہیں۔

Ranveer Allahbadia`s YouTube channels were hacked on Wednesday. Photo: INN.
رنویر الہ بادیا کے یوٹیوب چینلز بدھ کو ہیک ہوگئے تھے۔ تصویر: آئی این این۔

مشہور یوٹیوبر رنویر الہ بادیا کے یوٹیوب اکاؤنٹس، بشمول مقبول پوڈ کاسٹ چینل ’ بیئر بائسپس‘ سائبر حملے کا نشانہ بننے کے دو دن بعد، جمعہ کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ذریعے ان کے دونوں اکاؤنٹس کو بحال کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہیکرز نے الہ بادیا کے اکاؤنٹس پر قبضہ کر لیا تھا۔ ان کے صارف ناموں کو تبدیل کر کے `ٹیسلاکر دیا اور بدھ کی رات زیادہ تر پوسٹس اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیاتھا۔ اگرچہ یوٹیوب نے کوئی بیان نہیں دیا، لیکن اس نے اپنی ویب سائٹ سے ہیک کئے گئے چینلز کو ہٹا دیا، جس میں یہ پیغام دکھایا گیا تھاکہ ’’یہ صفحہ دستیاب نہیں ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’انداز اپنا اپنا‘ کے ۳۰؍ سال بعد عامر خان اور راجکمار سنتوشی ساتھ فلم بنائیں گے

رنویر زیادہ پریشان نظر نہیں آئے
اس ساری صورتحال کے دوران رنویر الہ بادیا نے زیادہ پریشانی ظاہر نہیں کی۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں انھوں نے آنکھوں پر ماسک چڑھا کر پوچھا کہ ’کیا یہ میرے یوٹیوب کریئر کا خاتمہ ہے؟‘اس پر بہت سے لوگوں نے یہ اعتراض بھی کیا کہ آخر یوٹیوب چینل ہیک ہونے پر وہ پریشان نظر کیوں نہیں آ رہے۔ تاہم، رنویر نے انسٹاگرام پر اس کا کچھ یوں جواب دیا: ’’یہ کوئی مذاق یا پی آر نہیں۔ ہم آئندہ اقدام پر کام کر رہے ہیں۔ ‘‘یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل بھی ہیک کیا گیا تھا اور اس پر عدالتی سماعتوں کی ویڈیوز ہٹا کر کرپٹو کرنسی سے متعلق ویڈیو اپ لوڈ کر دی گئیں تھیں۔ مگر جلد ہی اس اکاؤنٹ کو بھی بحال کر لیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK