برطانیہ کے مشہور ڈی جے جانی واکر کا ۷۹؍ سال کی عمرمیں انتقا ل ہوگیا ہے۔ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے دو ماہ پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ان کا ریڈیو کریئر ۵۸؍سال پر مشتتمل تھا۔
EPAPER
Updated: January 01, 2025, 3:03 PM IST | London
برطانیہ کے مشہور ڈی جے جانی واکر کا ۷۹؍ سال کی عمرمیں انتقا ل ہوگیا ہے۔ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے دو ماہ پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ان کا ریڈیو کریئر ۵۸؍سال پر مشتتمل تھا۔
جانی واکر، جنہیں ’’براڈکاسٹنگ لیجنڈ‘‘، کے طور پر جانا جاتا تھا، کا ۷۹؍ سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا ہے۔ڈی جے جانی واکر نے ۲؍ماہ قبل خرابی صحت کی وہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کا ریڈیو کریئر ۵۸؍ سال پر مبنی تھا۔ان کے ساتھی میزبان باب ہیرس ، جنہوں نے واکر کےریٹائرمنٹ کے بعد بی بی سی ریڈیو ۲؍کی ذمہ داری سنبھال لی تھی، نے ریڈیو پر اپنے سابق ساتھی کی موت کا اعلان کیا ہے۔ باب ہیریس نے انہیں ’’ایک غیر معتبر، پرجوش اوربہترین براڈکاسٹر ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ اپنی پسندکی موسیقی بجانے سے کبھی گھبراتے نہیں تھے اور وہ ریڈیو کے تعلق سے ہمیشہ پرجوش رہتے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۲۱؍ ویں صدی کے بہترین ۶۰؍ اداکاروں کی فہرست میں صرف ایک ہندوستانی
انہیں ’’پلمنری فائبروسیس ‘‘ (پھیپڑوں کی بیماری) تھا جس کی وجہ سے سانس لینے میں پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے ساؤنڈز آف دی ۷۰؍، راک شو اور اکتوبر میں ریڈیو ۲؍کی میزبانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ریڈیو اسٹیشن کےکنٹرولر ہیلن تھامس نے ’’سب سے زیادہ پسند کئےجانے والے براڈکاسٹنگ لیجنڈ‘‘ کےطور پر بیان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جانی واکر کا سینس آف ہیومر کمال کا تھا ،پرجوش تھے اور ان کے ریڈیو پیش کرنے کے انداز سے یہ ثابت ہوتا تھا کہ ان کے مداح انہیں پسند کرتے تھے۔ریڈیو ۲؍ کے میزبان، عملہ اور سامعین انہیں کافی یاد رکھیں گے ۔ ہم ان کی اہلیہ ٹیگی اور ان کے بچوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔‘‘