• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیڈس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول: منوج باجپائی کی ’’دی فیبل‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ

Updated: November 15, 2024, 9:03 PM IST | London

منوج باجپائی کی فلم ’’دی فیبل‘‘ کو برطانیہ میں ۳۸؍ ویں لیڈس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ رام ریڈی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’دی فیبل‘‘ نے کونسچولیشن فیچر فلم مقابلے میں ایوارڈ جیتا ہے۔

Manoj Bajpayee. Photo: INN
منوج باجپائی۔ تصویر:آئی این این

منوج پاجپائی کی فلم ’’دی فیبل‘‘ کو برطانیہ میں ۳۸؍ ویں لیڈس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ ملا ہے۔ رام ریڈی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’دی فیبل‘‘ نے کونسچولیشن فیچر فلم مقابلے میں ایوارڈ جیتا ہے۔اس ضمن میں مقابلے کے جیوری نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ ریڈی کے ’’پرانی کہانیوں کو اس طرح نغموںمیں پرو کر خراج پیش کرنے کے طریقے سے متاثر ہوگئے۔ یہ کہانیاں نسلوں تک چلیں گی اور زندگی کی ناقابل تردید سچائیوں کے ذریعے ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ فلم نے کالونیوں والے دور کے آقاؤں اور مزدوروں کے درمیان تعلقات کو دکھانے میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کیا۔ اس ٹھوس حقیقت کو پریوں جیسی کہانی بنا کر پیش کی۔ اس اختراعی، دلکش فلم سے زیادہ کسی اور فلم کو کنسٹیلیشن کمپیٹیشن گرینڈ پرائز کا انتخاب مناسب نہیں لگا اور ہم امید کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ناظرین اتنے ہی خوش قسمت ہوں گے جتنا کہ ہم ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اب ۱۰؍ سال ہی کا فعال کریئر باقی ہے: عامر خان

منوج پاجپائی نے کہا کہ ’’انہیں لیڈس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ’’دی فیبل‘‘ کے اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے۔ رام ریڈی، جن کے کہانی بیان کرنے کے انداز اور دیگر منفرد چیزوں نے اس پروجیکٹ میں اتنی گہرائیاں پیدا کی تھیں، پراتپ ریڈی، جوہی اگروال، گنیت مونگا کپور اور اچین جین کے ساتھ کام کرنا میرے لئے انوکھا تجربہ تھا۔ میرے ساتھی اداکار جیسے پرینکا بوس، دیپک بوس، تلوتاما شوم اور دیگر نے اس سفر کو مزید کامیاب بنایا ہے۔انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں یہ اعزاز حاصل کرنا نہ صرف یہ کہ اس فلم کیلئے بلکہ ہندوستانی سنیما کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے امید ہے کہ ’’دی فیبل‘‘ دنیا بھر میں لوگوں کومتاثر کرنا جاری رکھے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK