برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’ون ڈائریکشن بینڈ کے سابق گلوکار لیئم پین کی تدفین کل ہوگی۔‘‘ یاد رہے کہ ۱۶؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی بالکنی سے گرنے کے بعد لیئم پین کی موت ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: November 20, 2024, 11:17 PM IST | London
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’ون ڈائریکشن بینڈ کے سابق گلوکار لیئم پین کی تدفین کل ہوگی۔‘‘ یاد رہے کہ ۱۶؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی بالکنی سے گرنے کے بعد لیئم پین کی موت ہوئی تھی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’’ون ڈائریکشن بینڈ کے گلوکار لیئم پین، جن کی گزشتہ ماہ ۱۶؍اکتوبر کو بیونس آئرس کے ایک ہوٹل سے گرنے کے بعد موت ہوگئی تھی، کی تدفین بدھ کو کی جائے گی۔۳۱؍ سالہ لیئم پین کی موت نہ صرف یہ کہان کےاہل خانہ، مداحوں بلکہ دنیا بھر کیلئے سوگوار خبر تھی۔ متعددمیڈیا اداروں کی خبر کے مطابق ’’لیئم پین کے اہل خانہ، دوست اوردیگر جنوبی برطانیہ کےایک نجی اسپتال میں ان کی تدفین میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے: میوزک کمپوزر اے آررحمان اور سائرہ بانو نے علاحدگی اختیار کی
یاد رہے کہ لیئم پین منشیات کا شکار تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’بالکنی سے گرنے کے بعد لیئم پین کو اندرونی اور بیرونی طور پر برین ہیمرہیج ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی۔‘‘ لیئم پین گلوکار ہونے کے علاوہ نغمہ نگار بھی تھے۔وہ نایل ہوران، زین ملک، ہیری اسٹائلز اور لوئس ٹاملنسن کے ساتھ ون ڈائریکشن بینڈ کا حصہ تھے۔ انہوں نے اپنا پہلا البم ’’ایل پی ون‘‘ دسمبر ۲۰۱۹ء میں ریلیز کیا تھا۔ ان کے مشہور نغموں میں ’’ٹیئر ڈراپس‘‘، ’’سن شائن‘‘، ’’وہاٹ میکس یو بیوٹی فل‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔