• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکہ: ’’جنگ کوک لُک اے لائیک کانٹیسٹ‘‘، اینڈریو الیگزینڈر فاتح

Updated: November 25, 2024, 5:56 PM IST | Washington

شکاگو،امریکہ میں بی ٹی ایس رکن جنگ کوک کے حوالے سے ’’جنگ کوک لُک اے لائیک کانٹیسٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں یوٹیوبر اینڈریو الیگزینڈر نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں انعام کے طور پر ۲۰؍ امریکی ڈالر اور سوجو کی بوتل دی گئی۔

Jungkook A Look Like Contest winner Andrew Alexander. Photo: X
جنگ کوک لُک اے لائیک کانٹیسٹ کے فاتح اینڈریو الیگزینڈر۔تصویر: ایکس

’’ٹموتھی شالامے لُک اے لائیک کانٹیسٹ‘‘ (ٹموتھی شالامے کے جیسے دکھنے والا مقابلہ)نے امریکہ میں ایک نئے رجحان کو فروغ دیا ہے۔ یہ تقریب اکتوبر کےآخری ہفتے منعقد کی گئی تھی ۔ اس مقابلے کے بعد امریکہ میں اسی طرح کے کئی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جن میں لوگوں نے زین ملک، ہیرس اسٹائل، دیو پٹیل، جرمی ایلن وائٹ اور دیگر کی طرح ڈریسنگ کرنے کی کوشش کی اور انعامات حاصل کئے۔  اب یہ رجحان کے پاپ کلچر میں بھی نظر آنے لگا ہے۔ ۲۴؍ نومبر ۲۰۲۴ء بروز اتوار کو شکاگو، امریکہ کے پنگ ٹام میموریل پارک میں بی ٹی ایس ، جو جنوبی کوریا کے مشہور کے پاپ برانڈز میں سے ایک ہے، کے رکن جنگ کوک کے حوالے سے ’’بی ٹی ایس جنگ کوک لُک اے لائیک‘‘مقابلے کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں جنگ کوک کے مداحوں نے شرکت کی تھی۔ اس مقابلے میں فاتح کیلئے بطور انعام ۲۰؍ ڈالر کی رقم اور ’’سوجو‘‘ کی ایک بوٹل مقرر کی گئی تھی۔ مقابلے میں حصہ لینے والے متعدد افراد نے جنگ کوک کی طرح کپڑے زیب تن کئے تھے، چند نے ان کی طرح ٹیٹو بنائے تھے جبکہ متعدد نے ان کی طرح اپنے کانوں میں بالیاں پہنی تھیں۔ اس مقابلے میں انڈریو الیگزینڈر فاتح ثابت ہوئے جو یوٹیوب پر کافی مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایٹلی کی اگلی فلم میں سلمان خان طے، کمل ہاسن یا رجنی کانت بھی حصہ بن سکتے ہیں

اینڈریو الیگزینڈر نے سفید ٹی شرٹ، ایسڈ واش گرے جینس اور سیاہ جیکٹ زیب تن کیا تھا۔ یوٹیوبر نےبی ٹی ایس کے رکن کی طرح ٹیٹو بھی بنائےتھے۔ یاد رہے کہ اینڈریو الیگزینڈر کو اس وقت بی ٹی ایس آرمی کی توجہ حاصل ہوئی تھی جب ان کی بہن نے انہیں ایک یوٹیوب ویڈیو میں جنگ کوک کی طرح لُک دیا تھا۔ایکس پر بی ٹی ایس کے اکاؤنٹ پر حال ہی میں اس مقابلےکی پوسٹ شیئر کی گئی ہے جہاں اینڈریو الیگزینڈر کو بطور فاتح دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے جواب میں ایک مداح نے لکھا کہ ’’میں نے تمام ویڈیوز دیکھے اور مجھے وہ (فاتح) بہت خوش نظر آئے۔ میں انہیں جانتا نہیں لیکن کسی کو اس طرح اتنا خوش دیکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔‘‘

دوسرے مداح نے لکھا کہ ’’وہ (فاتح) جنگ کوک کی طرح تو نظر نہیں آتے لیکن انہوں نے جنگ کوک کی نقل اچھے طریقے سے کی ہے۔‘‘اس درمیان اینڈریو الیگزینڈر نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میںاس مقابلے کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے وہ اپنی بہن کے ہمراہ کیلیفورنیا سے شکاگو آئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK