• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیڈی گاگا نے مداحوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی

Updated: November 04, 2024, 6:39 PM IST | Washington

لیڈی گاگا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو ووٹ دینے کی ترغیب دی۔ آج وہ کملا ہیرس کی حمایت میں منعقد ہونے والی ریلی میں پرفارم کریں گی۔

Photo: Instagram
تصویر: انسٹاگرام

لیڈی گاگا نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو ترغیب دی ہے کہ وہ ’’ووٹ دینے کیلئے تیار رہیں۔‘‘ ۳؍ نومبر کو معروف امریکی گلوکارہ نے ہیرس والز مہم کی تائید کرتے ہوئے اپنے ۵ء۵۷؍ مداحوں کو پیغام دیا کہ ’’ووٹ دینے کیلئے تیار رہیں۔‘‘ لیڈی گاگا نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

انتخابات کی مہم کے دوران لیڈی گاگا اور کیٹی پیری امریکی ریاست پنسلوانیا کے مختلف مقامات پر ریلی میں شریک ہوں گے۔ بل بورڈ کے مطابق ’’کیٹی پیری پٹسبرگ، پنسلوانیا، امریکہ میں اپنے پرفارمنس سے مداحوں کو لطف اندوز کریں گی جبکہ لیڈی گاگا فلاڈلفیا میوزیم آف آرٹ، امریکہ کے سامنے اپنے منفرد اسٹائل میں اسٹیج پر نظر آئیں گی۔ لیڈی گاگا نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے تجسس کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’ووٹ دینے کیلئے تیار رہئے۔میں آپ سب سے پنسلوانیا میں ملوں گی۔‘‘لیڈی گاگا نے کیپشن میں لکھا ہے ’’ہریس والز ۲۰۲۴ء‘‘ جس سے انداز ہ ہوتا ہے کہ وہ انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے: ہفتےکے آخر میں سنگھم اگین نے بھول بھلیاں ۳؍ سے زیادہ کا کاروبار کیا

خیال رہے کہ کملا ہیرس کے پٹسبرگ ریلی کا اعلان کرنے کے بعد لیڈی گاگا نے انسٹاگرام کے ذریعے یہ اعلان کیا ہے۔ لوگوں کے مطابق ’’ووٹ فار فریڈم‘‘ریلی صرف ایک چھوٹا سا موسیقی کا فیسٹیول ہے۔ لیڈی گاگا اس فیسٹیول میں متعدد نغمہ نگاروں کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اطلاعات کے مطابق یہ تقریب آج ۵؍ بجے سے رات میں ۱۰؍ بجے تک جاری رہے گی۔ اس فیسٹیول میں لیڈی گاگا کے علاوہ جازمین سلیوان، ریکی مارٹین، ڈی جے کاسیڈی، ایڈم بلیک اسٹون اور دیگر شرکت کریں گے اور اپنی گلوکاری سے اپنے مداحوں کو لطف اندوز کریں گے۔ اوپر اونفرے بھی ڈی جے جیف، فیٹ جو کے ساتھ بطور مہمان مقرر اسٹیج پر نظر آئیں گی۔ اس درمیان کیٹی پیری ریاست میں اپنی انفرادی ریلی کا انعقاد کریں گی جس میں اینڈرا ڈے، ڈی نائس اور ڈی جے ایری کولےشرکت کریں گے۔ یہ تمام افراد ووٹ دہندگان کو اپنی گلوکاری سے ووٹ دینے کی تحریک دیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK