• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ورون دھون کی فلم بے بی جان کا ٹریلر جاری، ۲۵؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی

Updated: December 09, 2024, 7:24 PM IST | Mumbai

ورون دھون کی فلم ’’بے بی جون‘‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔اس فلم میں ورون دھون ’’ہیرو‘‘ جبکہ جیکی شراف ویلن ’’ببرشیر‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۴ءکو ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ورون دھون کی فلم ’’بے بی جون‘‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ اس فلم میں ورون دھون کے علاوہ جیکی شراف،ویمیقہ گبی اورکریتی سریش کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔فلم میں ورون دھون ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ جیکی شراف ویلن ’’ببر شیر‘‘ کے کردار سے مداحوں کا دل جیتیں گے۔ 

فلم سازوں کی جانب سے فلم کا پوسٹر جاری کرنے کے بعد صارفین کے کمینٹس کی بہتات تھی۔ متعدد صارفین نے ورون دھون کے کردار کو پسند کیا ہے۔ قبل ازیں جیکی شراف نے سنگھم اگین میں اپنے کردار سے صارفین کا دل جیتا تھا۔ فلم میں ان کے منفی کردار ’’عمر حفیظ‘‘ نےصارفین کومتاثر کیا تھا۔ یاد رہے کہ ’’بےبی جون‘‘ ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۵ء میںریلیز ہوگی۔ صارفین فلم میں ’’جیکی شراف ‘‘ کے کردار کو دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سوکمار کی فلم پشپا ۲؍ نے عالمی باکس آفس پر ۸۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا

بے بی جان کی ہدایتکاری کے فرائض کلیس نے انجام دیئے ہیں۔ یہ فلم اٹلی کمار کی فلم تھیری (۲۰۱۶ء)سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ تھمن ایس نے فلم میں موسیقی دی ہے جبکہ اسے جیواسٹوڈیو، سائن ون اسٹوڈیو اور اے فار ایپل پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی ایڈیٹنگ کے فرائض روبین نے انجام دیئے ہیں۔ بے بی جان ۲۵؍ دسمبر ۲۰۲۴ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK