ورون دھون نے جھانسی، اترپردیش میں اپنی اگلی فلم ’’بارڈر۲‘‘کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ فلم میں دلجیت دوسنجھ ،سنی دیول اور اہان شیٹی بھی نظر آئیں گے لیکن وہ آئندہ ماہ میں فلم کی شوٹنگ میں شامل ہوں گے۔ یہ فلم یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ءمیں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: January 16, 2025, 5:12 PM IST | Mumbai
ورون دھون نے جھانسی، اترپردیش میں اپنی اگلی فلم ’’بارڈر۲‘‘کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ فلم میں دلجیت دوسنجھ ،سنی دیول اور اہان شیٹی بھی نظر آئیں گے لیکن وہ آئندہ ماہ میں فلم کی شوٹنگ میں شامل ہوں گے۔ یہ فلم یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ءمیں ریلیز ہوگی۔
ورون دھون نے حب الوطنی پر مبنی اپنی اگلی فلم ’’بارڈر۲‘‘ کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انوراگ سنگھ انجام دیں گے جو اپنی فلم ’’کیسری‘‘ کیلئے مشہور ہیں۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز جھانسی،اترپردیش سے ہوگا۔ فلم میں سنی دیول، دلجیت دوسنجھ اور اہان شیٹی کلیدی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ءپر ریلیز ہوسکتی ہے۔ بارڈر ۲؍ کی شوٹنگ جھانسی میں فوج کی چھاؤنی والے علاقے میں کی جائے گی۔ فلم کا مقصد بہادری اور جذبات کا مظاہرہ کرنا ہے۔ فلم کی اسٹوری گرفت میں لینےوالی ہوگی،اس میں ایکشن بھی ہوگا اور انسانی جذبات کی عکاسی بھی کی جائے گی۔
انسٹاگرام پر فلمسازوں نے بارڈر ۲؍ کے سیٹ سے متعدد تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ورون دھون کو پروڈیوسر بھوشن کمار اور ندھی دتہ ، شریک پروڈیوسرشیو چھانا اور ہدایتکار انوراگ سنگھ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر میں ورون دھون کو گرے رنگ کے ٹی شرٹ اورنیلے رنگ کی جینس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سیاہ رنگ کی چمڑے کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔انہوں نے تصویر میں کمار اور دتہ کے ساتھ فلم کا کلیپ بورڈ تھاما ہوا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ایکشن ، گریٹس سے مزین فلم۔ ورودن دھون نے پروڈیوسر بھوشن کماور اور ندھی دتہ، شریک پروڈیوسر شیو چھانا اور ہدایتکار انورگا سنگھ کے ساتھ جھانسی، اترپردیش میں فوج کی چھاؤنی کے علاقے میں ’’بارڈر۲‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ فلم ۲۳؍ جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔اس کیلئے تیار رہئے۔‘‘سنی دیول، دلجیت دوسنجھ اور اہان شیٹی آئندہ ماہ میں فلم کی شوٹنگ میں شامل ہوں گے۔‘‘
Varun Dhawan joins the Shoot of BORDER 2
— DHAI KILO KA HAATH (@deolsforever) January 15, 2025
Sunny Deol will join the shoot in upcoming weeks
Super excited for Border 2
The biggest war film in the history of Indian cinema 🔥
Hindustan zindabad 🇮🇳#SunnyDeol #VarunDhawan #Border2 @iamsunnydeol @Varun_dvn @RealNidhiDutta pic.twitter.com/JtHOdIhO1T
قبل ازیں اگست ۲۰۲۴ء میں ورون دھون نے ’’بارڈر۲‘‘کا حصہ بننے کیلئے مسرت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ایکس (جو پہلے ٹویٹر کہلاتا تھا) پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’بارڈر ۲‘‘ ، جسے جے پی سر اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے، میرے کریئر کی یادگاراور خاص فلم ہے اور میں سنی پاجی کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کیلئے تیارہوں جو اسے مزید پرلطف بنا دیں گے۔ میں اسکرین پر جوان کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہوں اور یہ ہندوستان کی سب سے بڑی جنگی فلم ثابت ہوگی۔ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ جے ہند!‘‘
یہ بھی پڑھئے: سویٹ ڈریمز۲۴؍ جنوری کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی
یاد رہے کہ ورون دھون حال ہی میں ’’بے بی جان‘‘ میں نظر آئے تھے جس کی ہدایتکاری کالیس نے کی ہے جبکہ اسےایٹلی کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہونے میں ناکام رہی۔ وہ اب رومینٹک ڈراما فلم ’’سنی سنسکار کی تلسی کمار‘‘میں جانوی کپور کے ساتھ نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری ششانک کھیتان نے کی ہے۔ یہ فلم اپریل ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوسکتی ہے۔