مارول اسٹوڈیو کی نئی فلم اور ٹام ہارڈی کی اداکاری سے مزین ’’وینم: دی لاسٹ ڈانس‘‘ نے عالمی سطح پر ۳۰۰؍ ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 04, 2024, 8:18 PM IST | Mumbai
مارول اسٹوڈیو کی نئی فلم اور ٹام ہارڈی کی اداکاری سے مزین ’’وینم: دی لاسٹ ڈانس‘‘ نے عالمی سطح پر ۳۰۰؍ ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔
مارول اسٹوڈیو اور ٹام ہارڈی کی اداکاری سے سجی فلم ’’وینم: دی لاسٹ ڈانس‘‘ نے ریلیز کے دوسرے ہفتے کے آخر میں باضابطہ طور پر ۳۰۰؍ ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ناظرین اس مشہور ایلین ویلن کو کافی پسند کررہے ہیں۔ فلم نے عالمی باکس آفس پر ۱ء۳۱۷؍ ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے جس میں بین الاقوامی مارکیٹ کا ۲۲۷؍ ملین جبکہ گھریلو ناظرین کا ۹۰؍ ملین ڈالر اشتراک ہے۔ فلم اس ہفتے کے آخر میں فرانس میں ریلیز ہوئی جہاں اس نے ۵ء۶؍ ملین ڈالر جبکہ جاپان میں ۸ء۳؍ ملین ڈالر کمائے۔
یہ بھی پڑھئے: لیڈی گاگا نے مداحوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی
ورائٹی کے مطابق، سب سے زیادہ کاروبار چین میں ہوا ہے جہاں فلم نے ۶ء۷۰؍ ملین کمائے ہیں۔ میکسیکو میں فلم نے ۴ء۱۳؍ ملین ڈالر کمائے ہیں۔ ۱۲۰؍ ملین کے بجٹ سے بنی یہ فلم مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ ۲۰۱۸ء میں ’’وینم‘‘ نے دنیا بھر میں ۸۵۶؍ ملین ڈالر کمائے تھے۔ ۲۰۲۱ء میں فلم کے سیکویل ’’وین: لیٹ دیئر بی کارنیج‘‘ نے ۵۰۶؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔